ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

ڈالر پھر مہنگا ہو گیا

datetime 19  فروری‬‮  2021 |

کراچی(آن لائن)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر ایک بار پھر بڑھ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید18پیسے کے اضافے سے158.85روپے سے بڑھ کر159.03روپے اور قیمت فروخت13پیسے کے اضافے سے159روپے سے بڑھ کر159.13روپے ہو گئی

جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت10پیسے کے اضافے سے159.20روپے سے بڑھ کر159.30روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سے 190.60روپے سے بڑھ کر191.80روپے اور قیمت فروخت192.60روپے سے بڑھ کر193.80روپے کی سطح پر پہنچ گئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید1.30روپے کے اضافے سے220روپے سے بڑھ کر221.30روپے اور قیمت فروخت222روپے سے بڑھ کر223.30روپے ہو گئی۔‎واضح رہے کہ انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید35پیسے کی کمی سے159.20روپے سے گھٹ کر158.85روپے اور قیمت فروخت30پیسے کی کمی سے159.30روپے سے گھٹ کر159روپے ہو گئی اسی طرح20پیسے کی کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید159.20روپے سے گھٹ کر159روپے اور قیمت فروخت159.40روپے سے گھٹ کر159.20روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 40پیسے کی کمی ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 191روپے سے گھٹ کر190.60روپے اور قیمت فروخت193روپے سے گھٹ کر192.60روپے پر آ گئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید219.50روپے سے بڑھ کر220روپے اور قیمت فروخت221.50روپے سے بڑھ کر222روپے ہو گئی‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…