ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

روٹھی بیوی کو منانے کیلئے شوہر نے عامل کے کہنے پر مردے کا سر کاٹ ڈالا

datetime 12  جولائی  2015 |

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک) محلہ فیض آباد کے رہائشی جنونی شوہر نے اپنی روٹھی بیوی کو منانے کے لئے عامل کے کہنے پر مردے کا سر کاٹ ڈالا۔نجی ٹی وی کے مطابق گجرات کے محلے فیض آباد کے رہائشی 28 سالہ نوجوان عثمان نے اپنی روٹھی بیوی کو منانے کے لئے ایک عامل سے رابطہ کیا جس نے اسے ایک مردے کا سر کاٹنے کا حکم دیا جس پر وہ راضی ہو گیا اور قریبی قبرستان میں حال ہی میں دفن کئے جانے والے ایک مردے کو قبر سے نکال کر اس کا سر تیز دھار آلے کی مدد سے دھڑ سے الگ کردیا۔تھانہ سول لائنز پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر جنونی شوہر عثمان، عامل سلمان سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے ان سے جعلی تعویز، جادو ٹونے کے لئے استعمال ہونے والا سامان اور کتابیں بھی برآمد کر لی ہیں۔ پولیس نے مردے کے اہل خانہ کی تلاش کے لئے گورکن سے رابطہ کیا ہے جب کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے
مزیدپڑھیے :کھیتوں کی دیکھ بھالی کاکام ڈوگی میاں نے سنبھال لیا

۔واضح رہے کہ عثمان نے 5 سال قبل طوبیٰ نامی خاتون سے پسند کی شادی کی تھی جو 2 ماہ قبل ناراض ہو کر اپنے بچوں کے ساتھ میکے چلی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…