ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

گھی مزید مہنگا ہوگیا فی کلو قیمت نے ٹرپل سنچری مکمل کرلی

datetime 18  فروری‬‮  2021 |

لاہور (یواین پی) ملک میں درجہ دوم کے گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا، درجہ اول کی قیمت نے ٹرپل سنچری مکمل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں درجہ دوم کے گھی کی ہول سیل قیمت میں 3 روپے جب کہ پرچون قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا

جس کے بعد درجہ دوم کے گھی نئی قیمت 255 روپے ہوگئی جب کہ درجہ اول کا گھی اوپن مارکیٹ میں اس وقت 300 روپے فی کلو تک مہنگا ہوگیا۔اس کے علاوہ ملک میں آٹا، چینی، چاول، دالیں، گھی، کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیائے خورد و نوش بھی مزید مہنگی ہوگئیں، تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.81 فی صد اضافہ ہوا، جس کے باعث چینی، آٹا، چکن، انڈے، چاول، دالیں، گھی، کوکنگ آئل اور لال مرچ سمیت کھانے پینے کی 24 اشیاء مزید مہنگی ہوگئیں، ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 24 روپے مہنگا ہوا جب کہ چینی کی قیمت 3 روپے 37 پیسے فی کلو بڑھ گئی جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 90 روپے 22 پیسے سے بڑھ کر 93 روپے 59 پیسے ہو گئی، اس کے علاوہ گھی کی فی کلو قیمت بھی ساڑھے 3 روپے اضافے کے بعد 291 روپے 65 پیسے تک پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں چکن کی فی کلو قیمت میں اوسط

11 روپے 47 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد چکن کی فی کلو قیمت 225 روپے تک پہنچ گئی جب کہ انڈے کی اوسط فی درجن قیمت میں 6 روپے 80 پیسے اضافہ ہوا، دال چنا 2 روپے، دال ماش ڈیڑھ روپے، دال مونگ ایک روپے مہنگی ہوئی، اس کے علاوہ چاول، دال مسور، مٹن، خشک دودھ اور نہانے کے صابن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ 200 گرام سرخ مرچ میں 6 روپے 53 پیسے کا اضافہ ہوا اور قیمت 366 روپے 59 پیسے ہو گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…