جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کیلئے  سادہ اور سہل ٹیکس نظام کا اعلان کردیا

datetime 17  فروری‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی )حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے لیے سادہ اور سہل ٹیکس نظام کا اعلان کردیا۔دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی آرا اور بینک دولت پاکستان کی سفارشات کی بنیاد پر وفاقی حکومت نے ٹیکس لاز (ترمیمی)آرڈیننس 2001 کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس 2021 میں کئی ترامیم کی ہیں تاکہ روشن ڈیجیٹل اکائونٹس رکھنے والے غیر مقیم پاکستانیوں کے لیے

ٹیکسیشن نظام کو سادہ، سہل اور مشکلات سے پاک بنایا جاسکے۔ان ترامیم سے روشن ڈیجیٹل اکائو نٹس رکھنے والے غیر مقیم پاکستانیوں کے لیے ٹیکس قوانین پر عملدرآمد آسان ہوگیا ہے اور اس کی لاگت کم ہوگئی ہے۔ اپنے روشن ڈیجیٹل اکانٹ کے ذریعے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر مقیم پاکستانی پہلے ہی مکمل اور حتمی ٹیکسیشن نظام کے ماتحت تھے تاہم ان ترامیم سے مکمل اور حتمی ٹیکس نظام کے دائرے کو وسیع کرکے اس میں مزید کچھ چیزیں شامل کی گئی ہیں۔ میوچل فنڈ سرمایہ کاریوں ، حصص پر منافع منقسمہ اور کیپٹل گین اور روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے ذریعے رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاریوں پر کیپٹل گین کے تحت روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے کی گئی سرمایہ کاری پر ہونے والی آمدنی پر ٹیکس گوشوارے داخل نہیں کرنا ہوں گے۔ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرط ختم ہونے سے روشن ڈیجیٹل اکانٹس رکھنے والے غیر مقیم پاکستانیوں کو ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں نام نہ ہونے کے باعث لگنے والے جرمانے (ٹیکس ریٹ دگنا ہوجانا)سے محفوظ کردیا گیا۔ مزید یہ کہ روشن ڈیجیٹل اکائونٹس رکھنے والے غیر مقیم پاکستانیوں پر نقد رقم نکلوانے اور نان فائلر پر لاگو بینک ٹرانسفرز پر ٹیکس کا اطلاق بھی نہیں ہوگا۔اگرچہ روشن ڈیجیٹل اکانٹس کے ڈیپازٹس کے قرض پر ہونے والا نفع ٹیکس سے مستثنیٰ ہے تاہم نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے منافع پر ٹیکس کی شرح غیر مقیم پاکستانیوں اور بیرون ملک اثاثے ڈکلیئر کرنے والے مقیم پاکستانیوں دونوں کے لیے 10 فیصد اور میوچل فنڈز اور کمپنیوں (ماسوائے آئی پی پیز اور ٹیکس سے مستثنیٰکمپنیوں کے لیے جن سے بالترتیب 7.5 فیصد اور 25 فیصد ٹیکس لیا جاتا ہے)سے ملنے والے منافع منقسمہ پر15 فیصد ہے، حصص اور میوچل فنڈز پر کیپٹل گین پر بھی ٹیکس 15 فیصد ہے یہ وہی شرح ہے جو فائلرز پر لاگو ہوتی ہے۔اس کے علاوہ رئیل اسٹیٹ کی خریداری اور فروخت دونوں کے وقت غیر مقیم پاکستانیوں پر خریداری/فروخت کی قیمت کے ایک فیصد کے مساوی ٹیکس کا اطلاق ہوگا جو روشن ڈیجیٹل اکانٹس کے ذریعے رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے کیپٹل گین پر غیر مقیم پاکستانیوں کی ٹیکس کی ذمہ داری کی مکمل اور حتمی بریت شمار ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…