بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

KIA موٹرز نے ٹویوٹا فورچونر کو ٹکر دینے کیلئے ایک اور گاڑی سورینٹو متعارف کروانے کا اعلان کر دیا، قیمت اور تفصیلات جاری

datetime 17  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آٹو مارکیٹ میں گاڑیوں کے مختلف ماڈلز لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کر رہے ہیں، ہر کمپنی کی کوشش ہے کہ اس کی گاڑی دوسری کمپنیوں سے بہتر ہو اور اچھی سیل کرے اور صارفین اس سے مطمئن ہو جائیں، اس مقابلہ کی فضاء میں KIA موٹرز نے بھی ٹویوٹا فورچونر کو ٹکر دینے کے لئے ایک اور

گاڑی سورینٹو متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے، اس قبل کیا موٹرز نے کیا سپورٹیج مارکیٹ میں متعارف کروائی تھی جس نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی اور اس گاڑی میں نے مارکیٹ میں موجود دوسری ایس یو ویز کو بھاری ٹکر دی، اس گزشتہ کامیابی کو دیکھتے ہوئے کیا موٹرز نے اپنی ایک اور گاڑی سورینٹو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور بہت جلد یہ گاڑی مارکیٹ میں ہو گی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں یہ گاڑی براہ راست ٹویوٹا کی مشہور زمانہ گاڑی فور چونر کا مقابلہ کرے گی۔ کیا سورینٹو کی قیمت 70 سے 85 لاکھ روپے کے درمیان رکھی جائے گی۔ عارف حبیب لمیٹڈ کی طرف سے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کیا سورینٹو کو 19 فروری کو لانچ کیا جائے گا جبکہ اس کے علاوہ 2021 میں کمپنی کی جانب سے ایک اور گاڑی ”سیراٹو“ کو متعارف کروائے جانے کا بھی امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سیون سیٹر سورینٹو کے تین مختلف ماڈلز سات رنگوں میں فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے جن میں 2.4 لیٹر ایف ڈبلیو ڈی، 2.4 لیٹر اے ڈبلیو ڈی اور 3.5 لیٹر اے ڈبلیو ڈی شامل ہیں۔ اس گاڑی میں ایل ای ڈی فرنٹ اور بیک لائٹس، آٹو بوٹ، ہینکوک کے 18 انچ کے الائے رم، ملٹی میڈیا سسٹم، وائر لیس کارچارجر، سن روف، ریئر اے سی کے شاندار فیچرز دیے گئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ گاڑی

کے انٹریریئر دو رنگ میں دستیاب ہوں گے۔ پریس ریلیز کے مطابق کیا سورینٹو کی قیمت 7 سے ساڑھے 8 ملین تک ہو سکتی ہے۔دوسری جانب پاکستان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں جنوری 2021 میں کاروں کی فروخت میں 46 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اس عرصے میں مجموعی طور پر 17 ہزار 515 گاڑیاں فروخت

ہوئیں۔جے ایس ریسرچ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آٹو انڈسٹری کی مسلسل چھٹے ماہ جنوری میں بھی نشوونما میں اضافہ دوہرے ہندسوں میں دیکھا گیا۔گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال 21-2020 کے ساتھ ماہ(جولائی تا جنوری)گاڑیوں کی فروخت میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کار ساز شعبے میں مجموعی طور

پر رواں سال 97 ہزار 469 گاڑیاں فروخت کی۔پاک سوزوکی گاڑیوں کی فروخت کے حوالے سے سر فہرست رہی، جس کی گاڑیوں کی فروخت میں جنوری میں 62 فیصد اضافہ دیکھا گیا، ہیچ بیک آلٹو 660 سی سی (113فیصد)اور ویگن آر (132 فیصد)اضافے کے ساتھ سرفہرست گاڑیاں رہیں، منی وین بولان (75فیصد)اور پک

اپ راوی (34فیصد)زیادہ فروخت ہونیوالی دیگر گاڑیاں ہیں۔انڈس موٹرز کمپنی، جو پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیاں اسمبلنگ اور فروخت کرتی ہے، کی گاڑیوں کی فروخت میں 36 فیصد اضافہ ریکارڈ کی گیا۔ یارس اور ایس یو وی فورچون کی فروخت میں جنوری کے دوران 179 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ہونڈا اٹلس کمپنی کی گاڑیوں کی فروخت میں بھی جنوری میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جے ایس گلوبل کے سینئر ریسرچ انالسٹ احمد لاکھانی نے اس

ضمن میں بتایا کہ ہونڈا کی سیڈا کار سٹی کو ٹویوٹا یارس اور چنگان ایلسون سے سخت مقابلے کا سامنا ہے، تاہم انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال سٹی کے نئے ماڈل کی آمد متوقع ہے، جس کے بعد اس گاڑی کی فروخت میں ہوسکتا ہوسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شرح سود میں کمی سے کار فائنانسنگ سستی ہونے کے باعث گاڑیوں کی طلب میں اضافہ ہوا، ساتھ ہی رورل ایریاز میں آمدن بڑھنا بھی گاڑیوں کی فروخت میں اضافے کی وجہ ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…