جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ایسے موبائل ہرگز نہ خریدیں، پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایات جاری کر دیں

datetime 16  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ عوام سیکشن 29 ٹیلی کام ری آرگنائزیشن ایکٹ 1996 کے تحت غیر معیاری ڈیوائسز اور موبائل فونز کی خریداری نہ کریں ۔پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صارفین کو ایسے موبائل فون خریدنے سے اجتناب کرنا چاہیے جن کے ساتھ باقاعدہ اجازت نامہ نہ ہو۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ شہری کسی قسم کی تکلیف اور قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے ایسی چیزیں استعال نہ کریں جوکسی غیر رسمی چینل کے ذریعے آئے ہوں۔سیلولر موبائل آپریٹرز اور پی ٹی اے ٹائپ

اپروول ہولڈرز کو جی ایس ایم بوسٹر درآمد کرنے اور صارفین کے احاطے میں انسٹال کرنے کی اجازت ہے۔ایکٹ کے تحت ایسے صارفین جو انفرادی طور پر بوسٹرز یا ایمپلیفائر کی انسٹالیشن میں ملوث ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی تمام ویب سائٹس اور ای کامرس میڈیم جو ایسی ڈیوائسز کی تشہیر کرتے ہیں یا ان کو فروخت کرتے ہیں ان کو بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ٹیلی کام ری آرگنائزیشن ایکٹ کی دفعہ 31 کے مطابق قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے اپنی متعلقہ ویب سائٹس سے ایسا تمام مواد ہٹا دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…