اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

جنوبی وزیرستان میں قبائلی تصادم، وانا بازار میں کرفیونافذ  ضلعی انتظامیہ نے عوام کو اہم ہدایات جاری کردیں

datetime 16  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان( آن لائن ) جنوبی وزیرستان میں آباد دوتانی اور زلی خیل قبائل زمین کے تنازع پر ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہوگئے ہیں جب کہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے وانا بازار میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق جنوبی وزیرستان میں آباد دوتانی اور زلی خیل قبائل کے درمیان زمین کی ملکیت کا تنازع چل رہا ہے، گزشتہ چند روز کے دوران اس تنازع نے شدت اختیار کرلی ہے اور انہوں نے ایک دوسرے کے خلاف مسلح مورچے بنالئے ہیں اور دونوں جانب سے چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ کچھ علاقوں میں فریقین کی جانب سے ایک دوسروں کے گھروں کو بھی نذر آتش کیا گیا ہے تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کشیدہ صورت حال کے باعث مقامی انتظامیہ نے وانا بازار میں کرفیونافذ کردیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ وانا بازار نہ آئیں۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے جب کہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے، اس کے علاوہ مقامی انتظامیہ تصادم سے بچنے اور عمالے کے تصفیے کے لیے فریقین کے عمائدین سے مذاکرات کررہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…