منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

لاہور میں دو غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کے بہانے بلا کر لوٹ لیا گیا‎‎

datetime 15  فروری‬‮  2021

لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں دو غیر ملکی شہریوں کو سرمایہ کاری کے بہانے بلا کر لوٹ لیا گیا۔پولیس کے مطابق واردات سوئٹزر لینڈ کے اسٹیفن اور جرمنی کی ماریا سپاری کے ساتھ ہوئی۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم رانا عرفان نے غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر لاہور بلایا، ملزم نے 3 ساتھیوں کے

ہمراہ دونوں غیر ملکیوں کو اغواء کے بعد لوٹ لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے دونوں غیر ملکیوں سے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم اکائونٹ میں ٹرانسفر کرائی اور اسلحے کے زور پر 6300 یورو بھی لوٹ لیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کے ساتھ ہونے والی واردات کا مقدمہ تھانا ریس کورس میں درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سی آئی اے اقبال ٹائون پولیس نے 15 سال قبل ایم این اے سمیت 4 افراد کو فائرنگ کرکے مارنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلا ت کے مطابق اشتہاری ملزم مزمل نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شادی تقریب سے واپس آنے والے ایم این اے سمیت دیگر 4 افراد کو لالہ موسی کے قریب مار دیا تھا اور 15 سال سے پولیس کو چکمہ دے رہا تھا،اس کی گرفتاری پنجاب پولیس کے لیے چیلنج بنی ہوئی تھی۔ایس ایس پی سی آئی اے سید توصیف حیدر نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹائون میاں شفقت کی زیر نگرانی ٹیم نے گزشتہ روز اطلاع ملنے پر شاہدرہ کے علاقہ میں چھاپہ مارا اور مزاحمت کے بعد ملزم مزمل حسین عرف عنصر جاویدکوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے جدید اسلحہ وگولیاں برآمد کرلیں۔پندرہ سال قبل ملزم مزمل نے اپنے دیگر ساتھیوں غلام حسین،یاسر حسین،شفقت، قیصرحسین، افضل، قاسم علی وغیرہ کے ساتھ مل کر ایم این اے منظور حسین شاہ، غلام علی،محمد اشرف،محمد اقبال کومار دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ صدر لالہ موسی میں دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت محسن علی شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…