بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

یو اے ای کے خلائی مشن”امید تحقیق” نے مریخ کی سطح کی پہلی تصویر زمین پر بھیج دی

datetime 15  فروری‬‮  2021 |

دبئی (این این آئی )حاکمِ دبئی،متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے سیارہ مریخ کی سطح کی پہلی تصویر شئیر کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ متحدہ عرب امارات کے خلائی مشن امید تحقیق نے بنا کر زمین پر بھیجی ہے۔انھوں نے ایک ٹویٹ میں لکھاکہ تاریخ میں عرب دنیا کے پہلے خلائی تحقیقی مشن نے یہ تصویر بنائی ہے

اور یہ سرخ سیارے کی سطح سے 25 ہزار کلومیٹر کی بلندی سے بنائی گئی ہے۔متحدہ عرب امارات کا مریخ کو مسخر کرنے کے لیے بھیجا گیا مشن امیدِ تحقیق گذشتہ منگل کو کامیابی سے اس سیارے کے مدار میں داخل ہوگیاتھا۔یو اے ای سرخ سیارے پر پہنچنے والا پہلا عرب ملک ہے۔دبئی میں واقع یو اے ای کے خلائی مرکز میں اس مشن کے کنٹرولروں کے مطابق امل (امید)نامی بغیرانسان خلائی گاڑی نے مریخ کے مدار تک پہنچنے کے لیے قریبا سات ماہ تک سفرطے کیا ہے اور اس نے 48 کروڑ کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔یادرہے کہ امریکا ، چین اور متحدہ عرب امارات نے جولائی 2020 میں اپنے اپنے خلائی مشن مریخ کی جانب بھیجے تھے۔ان میں یو اے ای کا مشن سب سے پہلے مریخ پر پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے۔وہ ان پانچ ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے جن کے خلائی مشن مریخ پر پہنچ چکے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے مریخ کو مسخر کرنے کے لیے بھیجے گئے مشنوں میں سے 60 فی صد ناکام رہے تھے اور وہ مریخ کے پیچیدہ کڑے ماحول میں داخل نہیں ہوسکے تھے۔وہ ٹوٹ کر بکھر گئے یا وہاں جل کرراکھ ہوگئے۔اسی وجہ سے مریخ کو بہت سے خلائی مشنوں کا قبرستان بھی کہا جاتا ہے۔یو اے ای کی خلائی گاڑی مریخ کی موسمیاتی حرکیات کی تحقیقات کے لیے بھیجی گئی ہے۔یہ مشن مریخ کے ایک مکمل سال تک مدار میں موجود رہے گا۔ایک مارشین سال 687 زمینی دنوں کے برابر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…