بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں فروری کا دوسرا ہفتہ مایوس کن سرمایہ کاروں کو کھربوں روپے کا نقصان

datetime 14  فروری‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںفرروی کا دوسرا ہفتہ کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے مایوس کن رہا اورپیر تا جمعہ پانچوں سیشنز کے دوران مندی چھائی رہی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس میں مجموعی طور پر 1097پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی

گئی اور انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 45808پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا جس کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کو 2کھرب38ارب59کروڑ13لاکھ روپے کا خسارہ ہوا ۔اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ کے مطابق ہفتے کا آغاز پیر کو مندی سے ہوا اور کے ایس ای100انڈیکس پہلے روز 183.92پوائنٹس لوز کرگیا ۔اسی طرح منگل کو بھی 47پوائنٹس کی کمی ہوئی بدھ کو بھی مندی کا رجحان برقرار رہا اور انڈیکس میں مزید 30.48پوائنٹس کی کمی ہوئی جمعرات کو مندی کی شدت اختیار کرگئی اور ایک ہی روز انڈیکس میں588پوائنٹس کی کمی ہوئی جب کہ جمعہ کو انڈیکس 247پوائنٹس مزید گرگیا ۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت84کھرب34ارب 20کروڑ28لاکھ روپے سے گھٹ کر 82کھرب41ارب48کروڑ73لاکھ روپے کی سطح پر آگیا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران تجارتی خسارہ بڑھنے اورزرمبادلہ کے ذخائر میں

کمی کے باعث سرمایہ کار سائیڈ لائن رہے جب کہ ملکی سیاسی افق پر بھی سینٹ الیکشن اور پی ٹی ایم کی جانب سے لانگ مارچ اعلان کے باعث سرمایہ کار وں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا گیا اور حصص فروخت کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں ہفتہ بھر مندی چھائی رہی اور مجموعی طور پر گزشتہ ہفتہ اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں مارکیٹ میں 2.34فیصد کمی ریکارڈ کی گئی البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم 725ملین شیئرز یومیہ رہا جو بہتر یومیہ کاروباری حجم ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے ریکوری آنے کا امکان ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…