جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی خریداروں کیلئے بڑی خبر

datetime 12  فروری‬‮  2021 |

کراچی (آن لائن) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید800روپے کی کمی سے ایک لاکھ 11ہزارروپے کی سطح پر آگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں جمعہ کو فی اونس سونے کی قیمت 23ڈالرکی کمی سے1819ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت800روپے کی کمی سے1لاکھ 11ہزارروپے

اوردس گرام سونے کی قیمت685روپے کی کمی سے95ہزار165روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت10روپے کے اضافے سے1400 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی مندی کا تسلسل جاری رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس46ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے مزید247.16 پوائنٹس کی کمی سے 45808.36پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کے دباؤ کے باعث 57.28فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو39کروڑ77لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت60.64 فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کوٹریڈنگ کے آغازمیں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سیمنافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں خریداری کے باعث تیزی رہی جس سے کے ایس ای 100انڈیکس46364پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں سینیٹ الیکشن اور اپوزیشن لانگ مارچ کے حوالے سے سیاسی لحاظ سے غیر یقینی ملکی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباوٗ بڑھ گیا جس کے سبب مندی چھاگئی اوردوران ٹریڈنگ انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے45727پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیامندی کا رجحا ن آخر تک غالب رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس247.16 پوائنٹس کی کمی سے 45808.36پوائنٹس پر بند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس117.51پوائنٹس کی کمی سے 19104.50پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 151.98پوائنٹس کی کمی سے 31552.69پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر405کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے 157کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ232میں کمی اور 16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت82کھرب81ارب25کروڑ73لاکھ روپے سے گھٹ کر82کھرب41ارب48کروڑ73لاکھ روپے ہوگئی۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبا ر سے انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت39.90روپے کے اضافے سے 639.90روپے اورسن ریز ٹیکسٹائیل39.57روپے کے اضافے سے 600روپے ہوگئی جب کہ کے ایس بی پمپس 28.50روپے کی کمی سے 351.50روپے او رسیپ ہائر فائبرکے حصص28روپے کی کمی سے 900روپے ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…