جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سوشل میڈیا، جعلی اکائونٹس۔۔۔دو چار لوگوں کو لٹکا دیناچاہئے، رحمان ملک نے حمایت کردی

datetime 11  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پرسیاسی و سماجی شخصیات کے ناموں سے جعلی اکائونٹس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کسی ادارے کو نہیں بخشا جا رہا،روزنامہ جنگ میں ساجد چوہدری اور عاصم یاسین کی شائع خبر کے مطابق کمیٹی

نے پی ٹی سی ایل کے پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کے معاملے پر پی ٹی سی ایل کے ڈائریکٹرز کی عدم شرکت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آج انہیں طلب کر لیا، ایک افسر کو دیگر افسران کے کانوں میں بار بار باتیں کرنے پر کمیٹی روم سے نکال دیا گیا ، کمیٹی نے ایم ڈی پی ٹی ای ٹی کی عدم موجودگی پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ فوری انہیں بلایا جائے جس پر بتایا گیا کہ کورونا کی علامات ہیں جس پر ان کی فوری رپورٹ منگوانے کی ہدایت کر دی گئی، قائمہ کمیٹی کا اجلاس سنیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت ہوا تو ایف آئی اے سائبرکرائمز حکام نے سنیٹر تاج آفریدی کا جی میل اکائونٹ ہیک ہونے کا معاملہ اٹھایا،چیئرپرسن نے ایف آئی اے سائبرکرائمز حکام کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا، چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ر) عامر عظیم باجوہ نے بتایا سوشل میڈیا کمپنیز کو اپنے دفاتر بنانے کیلئے نو ماہ کا وقت دیا، وہ مزاحمت کر رہی ہیں ، سنیٹر رحمن ملک نے کہا دو چار کیسز میں لوگوں کو لٹکانا چاہئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…