بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سونا مزید مہنگا ہو گیا

datetime 10  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور کی صرافہ مارکیٹوں میں خالص سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں بدھ کے روز شہر کی صرافہ مارکیٹوں میں خالص سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس اضافے کے ساتھ صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 12ہزار روپے فی تولہ اور 22 قیراط سونے کی

قیمت 1 لاکھ 2 ہزار 666 روپے فی تولہ کی سطح پر رہی جبکہ خالص چاندی کی فی تول قیمت 1390 روپے پر برقرار رہی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز شہر کی صرافہ مارکیٹوں میں خالص سونے کی قیمتوں میں 550 روپے فی تولہ اضافہ کردیا گیا۔ جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 200 روپے فی تولہ اور 22 قیراط سونے کی قیمت 1لاکھ 2 ہزار 850 روپے فی تولہ جبکہ خالص چاندی کی قیمت 1370 فی تولہ کی سطح پر رہی۔ دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے محفوظ ذخائر کا مالک امریکہ ہے۔ اس کے یہاں 8133 ٹن سونا ہے۔ جرمنی 3362 ٹن سونے کے حوالے سے دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ 2814 ٹن سونے کے محفوظ ذخائر کے باعث تیسرے نمبر پر ہے۔سعودی عرب نے سونے کے محفوظ ذخائر میں عرب دنیا میں پہلی اورعالمی سطح پر اٹھارہویں پوزیشن حاصل کی ہے۔سعودی عرب 2020 میں ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران اپنی یہ پوزیشن قائم رکھنے میں کامیاب رہا۔ سونے کے محفوظ ذخائر میں سعودی عرب کو برطانیہ پر برتری حاصل رہی جو 310 ٹن سونے کے مالک کے حوالے سے 19 ویں نمبر پر ہے سعودی عرب کو سپین پر بھی فوقیت رہی جو 281 ٹن کے حوالے سے 21 ویں نمبر پر ہے۔ دنیا میں سونے کے سب سے زیادہ محفوظ ذخائر رکھنے والے ملکوں میں خلیجی ممالک آتے ہیں۔ورلڈ گولڈ کونسل کی رپورٹ میںبتایا گیا ہے کہ دنیا کے سو سینٹرل بینکوں کے یہاں نومبر 2020 کے آخر میں 35.19 ہزار ٹن سونے کے محفوظ ذخائر ریکارڈ کیے گئے۔ ورلڈ گولڈ کونسل کے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اس فہرست میں 44 ویں نمبر پر ہے اور اس کے پاس اس وقت 64.6 ٹن سونے کے ذخائر ہیں جو کہ اس کے مجموعی ذخائر کا 20.7 فیصد بنتے ہیں۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…