منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

مرغی کا گوشت 360 روپے ہو گیا،سبزی فروٹ اور اشیاء خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

datetime 8  فروری‬‮  2021 |

جیکب آ باد(این این آئی)جیکب آباد میں مہنگائی اور گرانفروشی، مرغی کا گوشت360روپے کلو ہو گیا سبزی فروٹ اور اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ضلع انتظامیہ خاموشی تماشائی بن گئی، شہری پریشان تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں مہنگائی اور گرانفروشی کی وجہ سے شہری سخت پریشان ہیں مرغی کا

گوشت فی کلو 360روپے، بھنڈی، اروی 120روپے کلو، ادرک400کلو، گیھ 250، سیب 120روپے کلوفروخت کیا جا رہا ہے جبکہ سبزی، پھلوں سمیت اشیا ء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں جس کے باعث شہری سخت پریشان ہیں شہریوں سے ہونے والی گرانفروشی پر انتظامیہ مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے شہری عبدالرزاق، ریاض علی، شنکر لعل، شائستہ، محمد عثما ن اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرکے شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے لیکن ضلع انتظامیہ نے اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا ڈی سی اپنے دفتر تک محدود ہے اگر ڈی سی کام نہیں کر سکتا تو تبادلہ کرکے دوسرا افسر مقرر کیا جائے جو اپنی ذمہ داری تو اچھی طرح نبھا سکے انہوں نے مطالبہ کیا ہے گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ دوسری جانب مانجھی پور اور گردونواح میں اشیاء خوردونوش،سبزیاں،پھلوں،مرغی کا گوشت،چھوٹا اور بڑا گوشت سمیت دیگر چیزوں کو پر لگ گئے،مہنگائی اتنی ہی کہ قیمتیں آسمان کو چھونیں لگیں،غریب عوا م کی قوت خرید وجواب دے گئی ہے،دکاندار من مانے نرخ مقرر کر رکھے ہیں،لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں،پرائس کنٹرول کمیٹی منظر عام سے غائب رپورٹ کے مطابق مانجھی پور اور گردونواح میں مہنگائی

عروج پرہے سبزی فروش سبزیاں جن میں آلو،پیاز،توری بھنڈی ٹماٹر،پالک،گوبھی،لیموں،سبز مرچ سمیت دیگر مہنگے داموں پر فروخت کر رہے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں اس کے علاوہ دکاندار اشیاء خوردونوش جن میں چاول،آٹا،دال،گھی،نمک، چینی،چائے کی پتی اور دیگرچیزیں بھی مہنگے داموں پر فروخت کی جارہی ہیں سارا دن دکاندار غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں اس

کے علاوہ گوشت فروش سمیت پھل فروش بھی کسی سے کم نہیں مرغی کا گوشت بھی مہنگے داموں پر فروخت کر رہے ہیں جو عام آدمی کی خریدنے کی پہنچ سے دور ہیں،پرائس کنٹرول کمیٹی خواب خرگوش کی نیند سونے میں مصروف ہے اس سلسلے میں عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر مانجھی پور اور تحصیلدار مانجھی پور سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال کر کے روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والی چیزو ں کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…