پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت میں اضافے کارجحان، 3 ہفتوں میں بڑا اضافہ

6  فروری‬‮  2021

لاہور( این این آئی)قومی ایئرلائن میں جاری اصلاحاتی عمل کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ،ادارے کے شیئرز کی قیمت میں اضافے کارجحان دیکھا جانے لگا جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت میں غیر معمولی اتار چڑھا ئوپر وضاحت طلب کرلی ہے۔اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے ارسال ہونے والے

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت کے ساتھ شیئرز کے حجم میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا، گزشتہ تین ہفتوں کے دوران حصص کی قیمت میں 20فیصد اضافہ ہوا۔اسٹاک ایکسچینج کے حکام نے کہا کہ ہمارے مشاہدے میں یہ بات آئی کہ گزشتہ دو ماہ سے پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حصص کی قیمتوں میں اضافہ دراصل پی آئی اے میں ہونے والی اصلاحات اور ملازمین کی تعداد میں کمی بنیادی وجوہات ہیں۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ڈیموکریسی انڈیکس رپورٹ 2020 میں پاکستان کے رینک میں 3 درجہ بہتری آئی ہے۔اپنے ایک بیان معاون خصوصی وزیر اعظم شہباز گل نے کہاکہ پاکستان کے رینک میں 3درجہ بہتری 2019 کے مقابلے میں آئی جبکہ سال 2018 کی رپورٹ کے مقابلے میں 7 درجہ بہتری آئی۔انہوں نے کہا کہ اس سال پوری دنیا میں صرف 38 ممالک کے اسکور میں بہتری آئی ہے، پاکستان بہتر اسکور والے ممالک میں سے ایک ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ فیملی لمیٹڈ پارٹیاں وزارتیں اور عہدے اپنے ٹبر میں بانٹ کر لوٹ مار کے لیے فیصلے بند کمروں میں لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سال 2020 میں پاکستان کا اسکور 4.31 اور رینک 105 ہے، 2019 میں پاکستان کا اسکور 4.25 اور رینک 108 تھا اور 2018 میں پاکستان کا اسکور 4.17 اور رینک 112 تھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…