ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

ریلوے میں اربوں کا خسارہ، عوام کو میسر سستی سواری اب سستی نہیں رہے گی، کرایہ بڑھانے کا فیصلہ

datetime 6  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ +این این آئی) ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان ریلوے جو پہلے ہی اربوں کے خسارے کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے،ریلوے کے بوجھ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مزید اضافہ ہوگیا ہے، ریلوے کو مزید خسارے سے بچانے کے لئے پاکستان

ریلوے نے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، پہلے مرحلے میں مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں مسافر ٹرینوں کا کرایہ بڑھایا جائے گا، اس طرح عوام کو میسر سستی سواری اب سستی نہیں رہے گی۔ پاکستان ریلوے کو مزید خسارے سے بچانے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں سیاحت کی بے پناہ صلاحیت سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ سیاحت کے فروغ، ماحولیات اور جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے وفاقی حکومت ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ وزیراعظم سے پارلیمینٹیرینز نے ملاقات کی۔پارلیمینٹرینز میں وفاقی وزیر برائے سیفران صاحبزادہ محمد محبوب سلطان، صوبائی وزیر پنجاب سردار محمد آصف نکئی، ممبران قومی اسمبلی میاں شفیق آرائیں، ملک عمر اسلم، محمد امیر سلطان، پرنس نواز الائی، حیدر علی خان اور ممبر صوبائی اسمبلی زبیر احمد شامل تھے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی ملاقات میں شریک تھے۔ملاقات میں متعلقہ حلقوں میں عوام کو درپیش مسائل کے حل اور ترقیاتی امور کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔وزیر اعظم عمران خان نے صاحبزادہ محبوب سلطان کی جانب سے ضلع جھنگ میں نئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال،

شفیق آرائیں کی جانب سے لودھراں میں ریلوے انڈرپاس کی تعمیر کی درخواست پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔ شفیق آرائیں نے ملتان لودھراں روڈ کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کی منظوری پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔حیدر علی خان کی جانب سے سوات میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے لئے جانے والے اقدامات اور مستقبل میں

سیاحت کے مزید فروغ کے حوالے سے مجوزہ اقدامات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں سیاحت کی بے پناہ صلاحیت سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاحت کے فروغ، ماحولیات اور جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے وفاقی حکومت ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے سوات موٹروے کی توسیع کی درخواست پر عملدرامد کی یقین دہانی کرائی۔پرنس نواز الائی

نے بٹگرام میں گرڈ اسٹیشن اور سڑک کی تعمیر کے منصوبوں کی منظوری پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بٹگرام میں وزیر اعظم کی خصوصی دلچسپی کی بدولت علاقے میں سیاحت کا فروغ ہوگا، سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے اور عوام کو روزگار میسر ہو گا۔وزیراعظم نے سروے آف پاکستان کے تحت بٹگرام اور کوہستان کے درمیان بانڈری کے جلد نوٹیفکیشن کی درخواست پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…