بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

اسٹاک مارکیٹ 3سال بعد 47ہزار کی سطح عبورکر گئی

datetime 3  فروری‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمسلسل دوسرے روز بدھ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس مزید354.29پوائنٹس کے اضافے سے 46933.63پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 53.88فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 46رب49کروڑ38لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی

لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت31.67 فیصد زائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور حصص خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیاجس کے باعث تیزی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس دوران ٹریڈنگ47ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 47ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 47124پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیابعد ازاںمنافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث انڈیکس کی47ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس354.29پوائنٹس کے اضافے سے 46933.63پوائنٹس پر بند ہوا۔،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 170.19پوائنٹس کے اضافے سے 19568.76پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 190.99پوائنٹس کے اضافے سے 32358.96پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر438کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے236کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ184میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت84کھرب27ارب11کروڑ1لاکھ روپے سے بڑھ کر84کھرب73ارب60کروڑ39لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے مری پٹرولیم کے حصص کی قیمت1533.98روپے کے اضافے سے 1533.98روپے اورانڈس ڈائنگ45.89روپے کے اضافے سے657.88روپے ہوگئی جب کہ اے کے ڈی کیپٹل45.56روپے کی کمی سے 561.98روپے او رآئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص44.94روپے کی کمی سے 1800روپے ہوگئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…