اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں سینٹ انتخابات کی حکمت عملی اور ارکان پنجاب اسمبلی سے رابطوں کے لیے دونوں اتحادی جماعتوں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کی مشترکہ کمیٹی بنا دی ہے۔
روزنامہ جنگ میں مقصود اعوان کی شائع خبر کے مطابق ن لیگ اورحکومتی اتحادی 5،5 نشستیں حاصل کرلیں گے، ایک کیلئے جوڑ توڑ کام آئے گی،کمیٹی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی پر مشتمل ہے،وزیراعظم عمران خان نے سینٹ انتخابات میں حکومتی اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ ق کی قیادت سے ملاقات کی، وزیراعظم نے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی سے مخاطب ہو کر کہا میں نے پنجاب سے سینٹ کے نتائج آپ سے لینے ہیں، چوہدری سرور اور عثمان بزدار آپ کی مشاورت سے سینٹ انتخابات کی پلاننگ اور حکمت عملی طے کر یں گے،پنجاب سے مسلم لیگ ن کے 11سینٹرز کی خالی نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں پی ٹی آئی خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر ایک ایک اور جنرل نشستوں پر 3 امیدوارکھڑے کرے گی۔