بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

ہونڈا اٹلس کے بعد یونائیٹڈ آٹو اور پاک سوزوکی نے بھی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا

datetime 2  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )ہونڈا اٹلس اور یاماہا کے بعد پاک سوزوکی اور یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز نے بھی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 4 ہزار روپے تک اضافہ کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاک سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت 4 ہزار روپے تک بڑھادی، جس کے بعد سوزوکی جی آر 150 دو لاکھ 90 ہزار، جی ایس 150 ایک لاکھ 97 ہزار اور

جی ایس 150 ایس ای دو لاکھ 14 ہزار روپے پر پہنچ گئیں۔یونائیٹڈ موٹر سائیکل نے 125 سی سی کی قیمت 2 ہزار روپے اور 70 سی سی ایک ہزار روپے مہنگی کردی۔قبل ازیں موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی یاماہا نے بھی تمام موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 6000 روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے باعث وائی بی آر 125 جی کی قیمت ایک لاکھ 90 ہزار روپے ہوگی،نئی قیمتوں کا اطلاق 7جنوری سے ہوگا۔ نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد یاماہا YB125Z کی قیمت ایک لاکھ 63 ہزار روپے، YB125Z DXکی قیمت ایک لاکھ 75 ہزار 500 جبکہ وائی بی آر 125 کی قیمت 181000 روپے ہوگی۔یاماہا نے پچھلی مرتبہ اکتوبر 2020 میں اپنی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔موٹرسائیکل ڈیلر اور آل پاکستان موٹرسائیکل اسمبلرز کے چیئرمین صابر شیخ کا کہنا ہے کہ دیگر برانڈز بھی اپنی موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کریں گے۔جب سے لاک ڈائون کے بعد معیشت کھل گئی ہے پاکسان میں موٹرسائیکلوں کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ صابر شیخ نے کہا کہ صنعت کو سپلائی کا مسئلہ درپیش ہے۔ کرونا وائرس کے آغاز سے ہی اسپیئر پارٹس اور خام مال کی سپلائی متاثر ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے نومبر 2019 میں چین میں موٹر سائیکل کی پیداوار بند ہوگئی اور پھر مارچ، اپریل اور مئی کے دوران پاکستان میں صعنت بند ہوگئی۔ جون کے بعد سے موٹرسائیکل کی فروخت میں غیر معمولی اور غیر متوقع اضافہ ہوا۔چین پاکستان میں خام مال اور موٹرسائیکلوں کے بنیادی پارٹس سپلائی کرتا ہے۔ صابر شیخ کے مطابق یہاں تک کہ وہ لوگ جن کے پاس تین ماہ کا اضافی اسٹاک ہوتا تھا اب وہ بھی خالی ہاتھ بیٹھے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…