جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت کا بڑا کارنامہ، پہلی سہ ماہی میں اربوں ڈالر غیر ملکی قرضے ادا کر دیے

datetime 30  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ + این این آئی) پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 3.593ارب ڈالرز کے غیر ملکی قرضے ادا کر دیے۔سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق قرضوں کی ادائیگی قومی معیشت پر ایک بڑا بوجھ ہے جن کی ادائیگی کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ مالی سال کے دوران پاکستان نے ماضی میں حاصل

کئے گئے 14.578ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کی ہے۔ جولائی تا ستمبر2020کے دوران پاکستان نے قرضوں کے اصل زر کی مد میں 2.934ارب ڈالر جبکہ مختلف غیر ملکی قرضوں پر سود کی مد میں 659ملین ڈالرز کی ادائیگیاں کی ہیں۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال 2020میں 11.345ارب ڈالر قرضوں کا اصل زر جبکہ 3.233ارب ڈالر سود کی مد میں دیے گئے۔ دوسری جانب حکومتی اقدامات اور عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے اچھی خبروں نے گزشتہ کاروباری ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مثبت اثرات مرتب کئے اور حصص کی مالیت 83ارب 14کروڑ 44 لاکھ 6 ہزار 669 روپے بڑھ گئی۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج گزشتہ ہفتے مستحکم مانیٹری پالیسی، کورونا کیسز میں کمی اثرانداز رہیں، خام تیل کی عالمی قیمت میں کمی سے ملک کے درآمدی بل میں کمی بھی کاروباری سرگرمیوں پر اثرانداز ہوئیں۔25 جنوری سے شروع ہونے والے کاروباری ہفتے کے ایک سیشن میں ایک ارب 5کروڑ روپے کے حصص پر مشتمل کاروباری حجم کے ساتھ 5 ماہ کی بلند سطح بھی ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ وار کاروبار میں مزاحمت کے باوجود انڈیکس کی 46000 پوائنٹس کی سطح عبور ہوگئی کیونکہ آئی ایم ایف کی جانب سے 2021 میں پاکستان کی 1.5فیصد جی

ڈی پی نمو کی پیشگوئی اور عالمی بینک کی 3 سال میں 10 ارب ڈالرکی فنانسنگ کے عندیے سے سرمایہ کاری کے تمام شعبوں کا مارکیٹ پر اعتماد بڑھا۔ حکومت کی جانب سے قومی گرڈ سے صنعتوں کو مطلوبہ بجلی کی فراہمی تک کیپٹیو پاور کو گیس کی فراہمی بند نہ کرنے کے فیصلے سے بھی اعتماد بڑھا جب کہ سرمایہ کاری کے

شعبوں کو ایس ایس جی سی سسٹم میں 22ایم ایم سی ایف گیس ماڑی پیٹرولئیم کی فیلڈ سے فراہم کرنے کی ہدایت سے گیس کے جاری بحران میں کمی کی ڈھارس ملی کیونکہ ہفتہ وار کے دوران گیس بحران سے ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں کو اپنے برآمدی آرڈرز کی مقررہ مدت میں تکمیل کی مشکلات کا خدشہ تھا جبکہ پاور ٹیرف میں

اضافے سے پیداواری لاگت بڑھنے اور اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ ٹریژری بلز پر شرح منافع 26بیسسز پوائنٹس بڑھنے سے مستقبل میں شرح سود بڑھنے کے خدشات بعض سیشنز میں اثراندازہوئے اور مارکیٹ میں مندی رونماہوئی۔گزشتہ ہفتے کے 5 روزہ کاروبار کے دوران ایک سیشن میں مندی اور 4 میں تیزی ہوئی۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران مجموعی طورپر تیزی کے باعث حصص کی مالیت 83ارب 14کروڑ 44 لاکھ 6 ہزار 669

روپے بڑھ گئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی بڑھ کر 83 کھرب 98 ارب 45 کروڑ 60 لاکھ 67 ہزار 856 روپے ہوگیا۔ہفتہ وار کاروبار میں 100 انڈیکس517.50 پوائنٹس بڑھ کر 46385.54، کیایس ای 30انڈیکس257.87 پوائنٹس بڑھ کر 19318.85، کے ایم آئی 30انڈیکس 1372.57 پوائنٹس بڑھ کر74222.76 اور کے ایم آئی پی ایس ایکس انڈیکس 215.64 پوائنٹس بڑھ کر 22643.51 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…