بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

چاشت کا وقت تھا، لوگ ایک جنازہ کندھوں پر اٹھائے ہوئے آئے، ورثا نے آنحضرتۖسے درخواست کی کہ اس میت کا نمازجنازہ پڑھا دیں، حضور اقدس ۖ نے پوچھا کہ کیاتمہارے اس صاحب کے ذمہ کوئی قرض تو نہیں ہے؟ لوگوں نے کہا۔۔۔

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چاشت کا وقت تھا، لوگ ایک جنازہ کندھوں پر اٹھائے ہوئے آئے، ورثاء نے آنحضرتؐ سے درخواست کی کہ اس میت کا نمازجنازہ پڑھا دیں۔ حضور اقدسؐ نے پوچھا کہ کیاتمہارے اس صاحب کے ذمہ کوئی قرض تو نہیں ہے؟ لوگوں نے کہا

صرف دو دینار قرض ہیں۔ حضوراکرمؐ نے خود جنازہ پڑھانے سے انکار کیا اور فرمایا: ’’تم خود ہی اپنے صاحب کا نماز جنازہ پڑھ لو۔‘‘ آنحضورؐ مقروض آدمی کا نماز جنازہ نہیں پڑھا کرتے تھے۔ حضرت علیؓ کو اندیشہ ہوا کہ کہیں یہ آدمی حضورؐ کی نمازکی برکت سے محروم نہ ہو جائے، جلدی سے خدمت اقدسؐ میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اللہؐ وہ دو دینار میرے ذمہ ہیں، (میں ادا کروں گا) میت اس سے بری الذمہ ہے۔ چنانچہ نبی کریمؐ نے میت کا نمازجنازہ پڑھایا۔ پھر حضرت علیؓ سے فرمایا: ’’جزاک اللہ خیراً‘‘ اللہ تعالیٰ تجھے بھی رہن سے آزاد کرے جس طرح تم نے اپنے بھائی کو آزادی دلائی، ہر میت اپنے قرض کے سبب رہن رکھا ہوا ہوتا ہے اور جو شخص کسی میت کو اس سے چھڑائے گا، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کو اس کے دین سے آزادی دلائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…