منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

بختاور بھٹو کی رسم حنا ،مہندی لگانے میں کتنا وقت لگا؟ مہمانوں کی تواضع کیلئے کیا کچھ پیش کیاگیا؟پتہ چل گیا

datetime 28  جنوری‬‮  2021

کراچی(این این آئی)سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی صاحبزادی اورچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹوزرداری کی رسم حنا بلاول ہائوس کراچی میں ادا کردی گئی،بختاور بھٹو کی مہندی ام کلثوم حذیفہ لاٹھی نے لگائی۔عالمی وبا قرار دیئے جانے

والے کورونا وائرس کے باعث تقریب میں بھٹو و زرداری خاندانوں کے انتہائی قریبی افراد اور دلہا کے نزدیکی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے مہمانوںکا استقبال کیا اور تمام وقت ان کے ہمراہ رہے۔رسم حنا کے موقع پر بلاول ہائوس کو برقی قمقموں اور خوش رنگ پھولوں سے سجایا گیا تھا جب کہ مہندی کے حوالے سے مدھر دھنیں بھی بکھرتی رہیں۔ذرائع نے بتایاکہ رسم حنا میں شریک مہمانوں کی تواضع بریانی، قورمہ، فرائیڈ چکن اور حلوہ سے کی گئی تھی۔ بختاور بھٹو کی مہندی ام کلثوم حذیفہ لاٹھی نے لگائی۔ام کلثوم حذیفہ لاٹھی نے اس ضمن میں بتایاکہ بختاور بھٹو کو لگائی جانے والی مہندی اس قدر پسند آئی کہ انہوں نے پہلے مجھے ٹپ دی اور اس کے بعد بل ادا کیا۔ام کلثوم حذیفہ لاٹھی نے بتایا کہ مجھے بختاور بھٹو نے کہا کہ ڈیزائن کیسا بھی بنائیں لیکن اس میں اجرک کا کچھ ڈیزائن لازمی ہو تو پھر میں نے ویسا ہی بنایا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ مہندی لگانے کا سلسلہ سہہ پہر تین بجے شروع کیا تھا اور اسے مکمل کرتے ہوئے شب کے 9 بج گئے تھے یعنی کل پانچ گھنٹے لگے تھے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…