جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

آرمی چیف سے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی ملاقات، پاکستان اور اردن کا دفاعی شعبوں پر تعاون کا فیصلہ

datetime 28  جنوری‬‮  2021 |

راولپنڈی(آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میجرجنرل یوسف احمد الحنائیتے نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے خطے کی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت کی ۔آرمی چیف نے کہا کہ

پاکستان اردن کیساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور اردن کیساتھ دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔میجرجنرل یوسف احمد نے خطے میں قیام امن کے حوالے سے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔دریں اثناء آئی ایس پی آر کے مطابق   اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میجرجنرل یوسف احمدنے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے بھی جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی،ملاقات میں دوطرفہ پیشہ وارانہ دلچسپی  کے امور،دونوں ملکوں کے درمیان سیکورٹی ودفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔طرفین نے موجودہ عالمی وعلاقائی سیکورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔میجر جنرل یوسف احمد الحنائیتے نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اوردہشتگردی کیخلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر آمد پر تینوں مسلح افواج کے چاک وچوبند دستے نے مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…