منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

وفاقی حکومت کی 150اہم شخصیات پرکرپشن کے مقدمات،پرویزخٹک نے باﺅنسر دے مارا

datetime 10  جولائی  2015 |

پشاور(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت کی 150اہم شخصیات پرکرپشن کے مقدمات،پرویزخٹک نے باﺅنسر دے مارا،وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ وفاقی سطح پر کرپشن کے بھاری الزامات بھی عوام کے علم میں ہیں اسلئے ہم اُمید کرتے ہیں کہ نیب بھی وفاقی محکموں اور وزراءکے خلاف کرپشن کے الزامات پر آزادانہ تحقیقات کرے گا انہوں نے کہا کہ نیب کی طرف سے کرپشن مقدمات کے سلسلے میں وفاقی حکومت کے 150 افراد کے ناموں پر مشتمل فہرست سپریم کورٹ کو ارسال کرنے کا معاملہ بھی عوام کے علم میں ہے اور اب عوامی سطح پر یہ توقع کی جارہی ہے کہ ان بڑی مچھلیوں کے خلاف بھی نیب کاروائی کرے گا جو کرپشن کے بڑے مقدمات میں ملوث ہیں اور جن سے قومی خزانے کو 50 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے ۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا احتساب کمیشن مکمل طور پر آزاد ادارہ ہے جو 2014 میں خیبرپختونخوا اسمبلی سے منظور شدہ متفقہ ایکٹ کے نتیجے میں قائم کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ قومی احتساب بیورو(نیب)کو بھی خیبرپختونخوا حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وفاقی حکومت کے خلاف کرپشن کے مقد مات کی اسی طرح آزادانہ تفتیش کرنی چاہیئے جس طرح خیبرپختونخوا کی احتساب کمیشن نے حکمران جماعت کے وزیر کے خلاف کی ہے اپنے ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا احتساب کمیشن کسی اثرو رسوخ یا رو رعایت کے بغیر کرپشن کے مقدمات سے نمٹنے کیلئے قائم کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا احتساب کمیشن ایکٹ کے تحت کمیشن کسی بھی سطح پر وزیراعلیٰ کو رپورٹ نہیں کرتا اسلئے وزیراعلیٰ سے ہدایات لینے کے الزامات سراسر غلط اور بدنیتی پر مبنی ہیں جن سے عوام اور میڈیا کو گمراہ کیا جارہا ہے پرویزخٹک نے کہا کہ حکمران جماعت کے موجودہ صوبائی وزیر کی کرپشن کے مقدمہ میں گرفتاری اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے کہ صوبائی احتساب ادارہ مکمل طور پر آزاد ، با اختیار اور خود مختار ہے انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر صوبائی احتساب کمیشن صوبائی اداروں، سرکاری ملازمین ، سیاستدانوںاور عام شہریوں پر ہاتھ ڈالنے کا مجاز ہے اسلئے صوبائی احتساب کمیشن کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کرپشن اور دیگر بدعنوانیوں کو بے نقاب کرنے کیلئے کسی بھی سطح پر اور کسی بھی شخص یا ادارے کے خلاف تفتیش یا تحقیق کرے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…