راولپنڈی(این این آئی)روات میں نجی فوڈسینٹر اور فوڈ کمپنی کے ڈیلیوری بوائز میں جھگڑا ہوگیا ، ایک دوسرے پر ڈنڈے چلا دیئے ۔ڈیلیوری بوائے نے ساتھیوں کے ہمراہ نجی فوڈ سینٹر میں توڑ پھوڑ کی ،دونوں طرف سے جھگڑے کے
دوران ڈنڈے چل گئے اور جس کے ہاتھ جو آیا دے مارا، اس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق جھگڑا فوڈسینٹر کی جانب سے ڈیلیوری بوائے کوآرڈر سے انکار پر ہوا۔