جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

ملک بھر میں شدید سردی نے ڈیرے ڈال لیے آئندہ 6 دن موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاع ‎

datetime 20  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بری ہوائیں ملک کے بیشتر حصوں پرموجود ہیں۔ ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائوں کا سلسلہ جمعہ سے داخل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ کو پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور

خشک رہے گا ۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بروز جمعرات کو پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔ کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔جبکہ بروز جمعہ کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش/برفباری متوقع ہے ۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکا ن ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان ، خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش / برفباری متوقع ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ بروز اتوار گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش / برفباری متوقع ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بروز سوموار ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد/مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے اسی طرح منگل کے دن بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد/مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…