منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

“مجھے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، میں خود محنت کروں گا محنت مزدوری کرنے والے13سالہ خود دار بچے نے بیت المال کی امداد لینے سے انکار کر دیا‎

datetime 20  جنوری‬‮  2021 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )13سالہ بچے نے بیت المال کی ا مداد لینے سے انکار کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ناظم آباد کے علاقے پاپوش نگر میں بیکری کی اشیاء فروخت کرنے والے بچےعبد الوارث کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں اس بچے نے

بیت المال کی جانب سے 60ہزار روپے ماہانہ اور تعلیمی خرچ کی مد میں ملنے والے رقم لینے سے انکار کیا ہے ، 13سالہ عبد الوارث نامی بچے نے کہا ہے کہ میں کسی کی مدد نہیں لے سکتا ، کیونکہ میں خود محنت مزدوری کر کے اپنے گھر کا خرچہ چلا سکتا ہوں ۔ ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس نے بچے سے رابطہ کیا اور اسے گھر اور تعلیمی اخراجات کی مد میں 60ہزار روپے ماہانہ دینے کا احکامات دیے لیکن بچے کی جانب سے رقم لینے سے انکار کر دیا گیا ۔ عبد الوارث کا کہنا تھا کہ میں خود اپنی محنت سے اپنے کام کو آگے لے کر جائوں گا اس لیے میں کسی کی مدد پر انحصار نہیں کر سکتا۔ بچے کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی محنت مزدور سے اپنے والدین اور بہن بھائیوں کی کفالت کرتا ہوں ۔ ایسے میں اگر میں محنت کی بجائے کی کسی کی مدد کی طرف دیکھنا شروع ہو گیا تو شاید زندگی میں بہت کچھ ہے جس میں کھو دوں گا اور کبھی اپنی منزل تک نہ پہنچ سکوں ۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…