پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

انگور والی مشروب پیتا ہوں کیونکہ وہ ۔۔ مفتی قوی نے گرل فرینڈ کی تعداد بھی بتا دی ، ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی

datetime 19  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عالم دین اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ایک روز قبل ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کے ہاتھوں مفتی قوی کے تھپڑ کھانے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس نے تہلکہ مچا دیا تھا۔اس ویڈیو کے بعد اب سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مفتی قوی اور حریم شاہ سمیت دیگر لوگ ایک ساتھ بیٹھے کھانا کھا رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھانے کی میز پر ان سے باتیں کی جارہی ہیں  اور وہ اپنے حوالے سے انکشافات کیے جارہے ہیں۔مفتی قوی نے ویڈیو میں کہا کہ ’پارٹی میں 5 قسم کی شراب ہوگی اور میں ریڈ والی پیتا ہوں کیونکہ وہ انگور کی ہوتی ہے اور اس لئے پیتا ہوں کہ یہ میرے دل کے حوالے سے اچھی ہے‘۔پارٹی میں گرل فرینڈ سے متعلق سوال پر مفتی قوی نے کہا کہ ایک نہیں بہت ساری ہونگی۔نشے سے متعلق حریم شاہ کے سوال پر مفتی قوی نے وہاں موجود دوسری خاتون کو سرگوشی سے بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت میرے بریف کیس میں چرس کے 4 سے 5 سگریٹ ہیں۔ویڈیو میں مفتی قوی گفتگو لیک نہ ہونے کی ضمانت مانگتے ہیں جس کے بعد پھر شراب پینے کا اعتراف کرتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ کی مفتی قوی کو تھپڑ مانے والی ویڈیو لیک ہوئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردعمل سامنے آیا تھا ۔ گزشتہ روز سے ہی معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کے ہمراہ بنائی گئیں ٹک ٹاک ویڈیوز شیئر کررہی ہیں۔حریم شاہ نے مفتی قوی کے ہمراہ کسی کمرے میں ہی کیٹ واک کرتے ایک ٹک ٹاک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ یہی نہیں بلکہ ایک اور ویڈیو میں مفتی قوی اور حریم شاہ کو کسی ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئیں ویڈیوز میں کمنٹس کا سیکشن بھی بند کررکھا ہے تاہم خود بھی اداکارہ نے کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔اس سے قبل حریم شاہ نے ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مفتی عبدالقوی کے ساتھ اپنی ویڈیو شیئر کی تھی، حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو شیئر کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی۔حریم شاہ نے اپنے انسٹا گرام پر مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں حریم شاہ، مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارتے ہوئے نظر آرہی تھیں، جس کے بعد وہ ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھتے ہیں ۔انسٹا گرام پر مفتی عبدالقوی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالقوی کو تھپڑ کیوں مارا گیا اس کا جواب بہت جلد مل جائے گا۔دوسری طرف مفتی قوی کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک ٹی وی پروگرام کے لیے حریم شاہ اور مجھے کراچی بلوایا گیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ہوٹل میں بیٹھا موبائل فون استعمال کررہا تھا، کہ حریم شاہ اچانک کمرے میں آئی اور تھپڑ مار کر چلی گئی۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…