جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، آپ کروڑوں میں جوصفائی کرسکتے ہیں وہ کرکے دکھا دیں کیسے ہوگی؟ ن لیگ کا لاہور کی صفائی بارے تحریک انصاف سے سوال

datetime 15  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نیاپاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا ، نہ کوئی سوچ سکتا تھا، بڑی محنت کرکے ان لوگوں نے لاہور کو کچرا کنڈی بنایا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ نون پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نیا پاکستان جتنا نیا رہا، جتنی تبدیلی آئی

وہ عوام نے دیکھ لی ہے، اسلم اقبال ابھی تک 1990ء کی دہائی میں رہتے ہیں،ان کے حلقے میں اسپیڈ بریکر بنانے کے بینرز لگے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کوڑا اٹھانا لوکل گورنمنٹ کا کام ہوتا ہے، یہ لوکل باڈیز کا الیکشن نہ کراسکے،تین مختلف ڈیڈ لائنز کوڑا اٹھانے کی دیں، کرنے کے کام ان سے نہیں ہوئے،ان کو ناحقائق سے کچھ لینا دینا ہوتا ہے نہ ان کے پاس تجربہ ہے۔ترجمان نون لیگ پنجاب نے کہا کہ آج لاہورکی آبادی 1 کروڑ 10لاکھ ہے، 40پچاس کلومیٹر تک پھیل چکا ہے،ایل ڈبلیو ایم سی آپ نے بند کرا دی، عالمی اداروں کویہاں سے ذلیل کرکے نکالا گیا۔عظمیٰ بخاری کاکہنا تھا کہ آپ کروڑوں میں جوصفائی کرسکتے ہیں وہ کرکے دکھا دیں کیسے ہوگی، بڈز کا میرے پاس آفیشل لیٹر موجود ہے،شہباز شریف نے ترکش کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، مذاکرات کرکے رقم بچائی گئی۔ان کاکہنا تھا کہ شہبازشریف نے باہر سے انٹرنیشنل ماہرین کو بلایا، صفائی کے ماہرین کی تجاویز لیں،مشینوں، برشز کے ساتھ سڑکوں کو دھونا،بہت محنت سے کام کیا،جبکہ انہوں نے شہباز شریف کے بغض میں بڑی محنت سے اسے تباہ کیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سی پیک عملاً پاکستان سے رول بیک ہو چکا ہے، لاہور کی عوام کہتی ہے ترک کمپنی البراک نے بڑا اچھا کام کیا،تقابلی جائزہ چیخ چیخ کر کہتا ہے کتنا اچھا کام ہو رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہربات کا الزام شہباز شریف پر ڈال دینا ان کی پرانی عادت ہے، شہباز شریف نے پنجاب میں لوگوں کو روزگار دیا،بجلی کے منصوبے لگائے،پنجاب میں وائی فائی دیا جو اب بند ہوگیا ہے۔عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ انہوں نے البراک کا کنٹریکٹ رینیو نہیں کیا، مشنری پر قبضہ کرلیا تو وہ کیسیکام کرتے،آپ نے ڈھائی سال سے کوئی میکنزم نہیں بنایا کوڑا اٹھانے کا،سیاسی کوڑا تو تحریک انصاف کے اندر اکٹھا کر لیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…