منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان کا کوئی کام نہیں لیکن کروڑوں روپے کے اثاثے ہیں،نیب کے نام سے غبن ہو رہا ہے، عطا اللہ تارڑ کی تہلکہ خیز باتیں

datetime 12  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ا ین این آئی) مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کوئی کام نہیں لیکن کروڑوں روپے کے اثاثے ہیں ،نیب کی جو کارگردگی لندن ہائیکورٹ نے بتائی شہزاد اکبر اس کے بارے میں بھی بتائیں،اس پورے کیس میں تین فریق نیب ،حکومت پاکستان تھی اور براڈ شیٹ کمپنی تھی اور

اس میں جرمانہ صرف نیب کو ہوا،شہزاد اکبر نامی شخص کو کہنا چاہتا ہوں کہ ان کے پاس جو ثبوت ہیں انہیں جلا کر ہاتھ سینک لو،فارن فنڈنگ کیس کے التواء کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کریں گے ۔ احتساب عدالت کے باہر عظمیٰ بخاری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کو لندن میں جو جرمانہ ہوا ہے ِاس کی پوچھ گچھ کون کرے گا،نیب کی کارکردگی کے چرچے توبیرون ملک بھی ہیں ،آج لندن ہائیکوڑٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کی درخواست دی اورپھر واپس لے لی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہائی کمشنر کے اکائونٹ کو منجمد کیا گیا کیا یہ شرم ناک ہے ،آٹا،چینی اورادویات مافیا کا ہر جگہ یہی حال ہے۔ انہوںنے کہاکہ جب ایل این جی سستی تھی تب نہیں منگوائی،عمران خان کو نہ مسئلے او ر نہ اسکے حل کا پتہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کوئی کام نہیں لیکن اثاثہ کڑوروں کے ہیں،آپ سیاسی مخالفین کو جیلوں میںڈال دیتے ہو اور بعد میں کانفرنس کرتے ہیں،نیب کے نام سے غبن ہو رہا ہے اس کو کون پوچھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی صاحب آپ نوٹس نہ لیں، آج شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ نالائقوں کی ٹیم ملکی

سلامتی کیلئے خطرہ بنتی جا رہی ہے، حکمرانوں کی نحوست سے ملک میں نیا سے نیا بحران آ رہا ہے، عمران نیازی ملک کیلئے سکیور ٹی ر سک بن چکا،عوام نااہل اور جعلی ”تا بعدار“ حکومت کے خا تمے کیلئے پی ڈی ایم کا سا تھ دیں۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ نالائق اور نااہل حکومت کا اب جانا ہی غریب عوام کو مہنگائی،

بیروزگاری اور مسائل سے نجات دلاسکتا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ جعلی نیازی نے تو خودکشی کی نہیں لیکن ان کی نالائقی اورمہنگائی کے جبر سے عوام بجلی اور گیس کے بِلوں میں اضافہ کی وجہ سے خودکشی کرنے پہ مجبور ہو گئے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے کامیا ب جلسو ں سے حکومتی ایوانو ں میں زلزلہ بر پا ہو چکا ہے ان شا ء اللہ 2021سلیکٹڈ حکومت کے خا تمے کا سا ل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…