جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

اسامہ ستّی کیس ، شیخ رشید احمد نےنئےآئی جی اسلا م آباد کو عہدہ سنبھالتے ہی خصوصی ٹاسک سونپ دیا

datetime 10  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارلحکومت میں بڑھتے ہوئے کرائم اور امن و عامہ کے لیے وفاقی وزیر داخلہ سے نئے آئی جی اسلا م آباد کی اہم ملاقات ہوئی ہے ،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آئی جی قاضی جمیل الرحمن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کے ساتھ ایک خصوصی ٹاسک بھی دیا اور امید ظاہر کی کہ ایک ماہ کے اندر مثبت نتائج ملنا شروع ہو جائیں گے،اسلام آباد کو منشیات سے پاک کرنے کا

خصوصی ٹاسک دیا گیا،قبضہ مافیا کے خلاف بھی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی،گزشتہ روز وزیر داخلہ سے ہونیوالی ملاقات میں آئی جی نے اسلام آباد سے جرائم کو جڑ سے اکھاڑنے کا عندیہ دیا اور وعدہ کیا کہ بہت جلد اس کے ثمرات ملنا شروع ہو جائیں گے،اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے لیے نئی گاڑیا ں بھی لے رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وفاقی دارلحکومت کی پولیس مثالی اور پیشہ وارانہ ہو،اسامہ ستی کے قتل پر وزیر داخلہ نے دوٹوک کہا کہ ایسے واقعات کی گنجائش نہیں اور یہ واقعہ اندوہناک ہے ،کرپشن ،قبضہ مافیا کی پشت پناہی،منشیات فروشوں سے تعلقات کے حوالہ سے زیرو ٹالرنس ہے،ایسے واقعات میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اصلاحات لانے کے لیے آئی جی نے وزیر داخلہ کو کچھ اہم مشاورت بھی کی اور وزیر داخلہ نے اس عمل پر فوری کام کرنے کی ہدایت کی ہے ،دوسری جانب وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی پولیس کی رہائشی سہولیات سے متعلق بھی جلد خوشخبری دیں گے اور انکی خواہش ہے کہ وفاقی پولیس کو ذاتی مسائل سے بے نیاز ہو تاکہ انکی توجہ عام شہریوں کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہو،۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…