پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

پنجاب پولیس بھی پاک افواج کے نقش قدم پر چل پڑی

datetime 6  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پنجاب پولیس نے نو تشکیل شدہ انفارمیشن مینجمنٹ اور ڈیٹا شیئرنگ سسٹم کے تحت ڈپٹی انسپکٹر جنرل (آپریشنز)سہیل اختر سکھیرا کو محکمے کا باضابطہ ترجمان مقرر کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ عہدہ انٹر سروسز پبلک ریلیشن کی طرز پر بننے والے ایک نیوز ونگ، پنجاب پولیس انفارمیشن بینک

(پی پی آئی بی)کے تحت تشکیل دیا گیا ہے۔انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس انعام غنی کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق پی پی آئی بی پنجاب پولیس کی آواز بننے کے لیے ملکی اور بین الاقوامی الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کو پولیس کی خبریں اور معلومات نشر کرنے کے لیے میڈیا اور تعلقات عامہ کے شعبے کی حیثیت سے کام کرے گی۔جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پنجاب پولیس اور انفارمیشن برانچ کے فرائض کو عام کرنے کے لیے پنجاب پولیس آرڈر 2002 کے آرٹیکل 27 کے تحت یہ حکم جاری کیا گیا ہے۔پی پی آئی بی کے بنیادی مقاصد باہمی تعاون کے ساتھ، شفاف، ذمہ دار اور جوابدہ سیکشن قائم کرنا، معلومات کے تبادلے کے عمل اور طریقہ کار کے لیے ادارہ بنانا اور مثبت اور پیشہ ورانہ کوششوں کے ذریعے پنجاب پولیس کا نرم اور مثبت تصور پیش کرنا ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق اس کا دوسرا مقصد میڈیا اور عوام کے ساتھ اعتماد کا رشتہ قائم کرنا ہے۔احکامات کے تحت پی پی آئی بی صوبائی پولیس کا لازمی حصہ ہوگی جس کی سربراہی پی پی آئی او کرے گی جس کی متعلقہ عملہ اور ملازمین مدد کریں گے۔احکامات میں لکھا گیا کہ پنجاب پولیس کے سرکاری ترجمان کی حیثیت سے نو مقرر کردہ پی پی آئی او میڈیا ہائوسز، ممتاز صحافیوں اور رائے عامہ کے رہنمائوں کے ساتھ رابطہ قائم کریں گے۔

ترجمان ضلعی اور علاقائی یونٹ کے تعلقات عامہ کے افسران کے ساتھ بھی رابطہ قائم کریں گے، حقائق کی درست نمائندگی اور معلومات کا تبادلہ یقینی بنائیں گے اور پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کے فروغ کو تخلیقی طریقے سے حل کرنے کے قابل بنائیں گے۔عہدیدار پولیس کے بارے میں پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا نیوز آئٹمز، تصاویر اور ویڈیو فوٹیج کے لیے ڈیٹا بینک کو برقرار رکھنے کے بھی ذمہ دار ہوں گے۔میڈیا سے گفتگو، بریفنگز اور ریلیزز کے تمام معاملات جاری ہونے سے قبل پی پی آئی او سے اجازت طلب کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…