اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے بائیس سالہ نوجوان تحریک انصاف کا متحرک ٹائیگر نکلا، وہ تحریک انصاف کا کارکن تھا، سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر وائرل ہیں، جس میں تحریک انصاف کے لئے اس کی سرگرمیاں واضح نظر آ رہی ہیں، سوشل میڈیا پر
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شکیل چوہان نے نوجوان کی تصاویر ٹوئٹر پر وائرل کیں اور ساتھ شہ سرخی دی کہ عمران خان کی سیاست، مختصراً! اس کے بعد لکھا کہ بائیس سالہ جدوجہد، 22 سالہ نوجوان اور 22 گولیاں۔ اس کے ساتھ ہی نیچے تحریک انصاف کے کارکن اسامہ کی تصاویر شیئر کر دیں۔