کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ، تعلیمی اداروں کی مزید بندش کے حوالے سے پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ

29  دسمبر‬‮  2020

لاہور( این این آئی )صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے ملک میں جاری کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر کہا ہے کہ حکومت تعلیمی ادارے کی بندش کو بڑھا سکتی ہے۔قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کو آن لائن کرنے کے افتتاح کے موقع پر

گفتگو کرتے ہوئے مراد راس نے کہا کہ اساتذہ کی ریٹائرمنٹ آن لائن ہونے سے لاکھوں روپے رشوت نہیں دینا پڑے گی اور اساتذہ گھر بیٹھے بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی پینشن وصول کر سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشیش ہے کہ پنشن کا چیک بھی اساتذہ کو آن لائن ہی جاری ہوں۔میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر مراد راس کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز کی صورتحال تشویشناک ہونے کی وجہ سے سکول مزید بند کرنے کی طرف جا سکتے ہیں۔مراد راس نے کہا کہ نجی سکولوں کی آن لائن رجسٹریشن سے ایک ماہ میں 31 ہزار سکولوں رجسٹرڈ ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی سکولوں کا آرڈننس تیار ہے جو کیبنٹ کی منظوری کے بعد لاگو کر دیا جائے گا۔انہوںنے بتایا کہ اڑھائی سالوں میں انصاف سکولز اکیڈمی، اساتذہ کی آن لائن ٹریننگ، ای سی ای رومز کیلئے لائبریری بک سمیت دیگر منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…