جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

یورپ اور برطانیہ کیلئے پی آئی اے کو پروازوں کی اجازت دینے سے انکارکردیا گیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) یورپیئن یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے قومی ایئرلائن پر عائد پابندیاں ہٹانے سے انکار کردیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی ایوی ایشن ادارے یورپین یونین ایئرسیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سیفٹی آڈٹ کے بغیر پی آئی اے کو

پروازوں کی اجازت سے انکار کر دیا، پی آئی اے کی طرف سے ایاسا سے پروازوں کی عبوری اجازت طلب کیے جانے کے جواب میں یورپین یونین ایئرسیفٹی ایجنسی کا خط موصول ہوگیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ پابندی کو مزید 3 ماہ کے لیے توسیع دی جارہی ہے جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سیفٹی آڈٹ تک نظر ثانی نہیں کی جائے گی۔خیال رہے کہ وفاقی وزیرِ برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا تھا کہ پی ا?ئی اے سے متعلق یورپی یونین کے خدشات دور کر دیئے ہیں لیکن اب خبر آئی ہے کہ یورپیئن یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے قومی ایئرلائن پر عائد پابندیاں ہٹانے سے انکار کردیا۔دوسری طرف قومی ایئر لائن پی آئی اے نے موسم سرما میں مسافروں کی سہولت کیلئے ونٹراسپیشل آفر متعارف کروا دی۔اس حوالے سے پی ا?ئی اے ذرائع نے بتایاکہ پی آئی اے نے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے ونٹر اسپیشل آفر متعارف کروا دی ہے۔ پی آئی اے نے اندرون ملک21اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، مذکورہ اضافی پروازیں 31دسمبر تک چلائیں جائیں گی۔ترجمان پی آئی اے نے بتایاکہ یہ پروازیں کراچی لاہوراور اسلام آباد کے درمیان آپریٹ کی جائیں گی، کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان یکطرفہ کرایہ7ہزار800روپے ہوگا جبکہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان ریٹرن ٹکٹ15ہزار 600روپے کا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…