کراچی(نیوزڈیسک) سندھ رینجرز کے مطابق شہر میں آپریشن شروع ہونے کے بعد 5 ہزار 795 کارروائیوں کے دوران 224 مقابلوں میں 233 دہشت گردوں سمیت 364 ملزم کو ہلاک ہوئے۔ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق 5 ستمبر 2013 سے اب تک رینجرز نے 5 ہزار 795 آپریشنز کئے، 5 ستمبر 2013 سے اب تک 224 مقابلے ہوچکے ہیں،جن میں 364 ملزم مارے گئے، مارے گئے ملزمان میں 233 دہشت گرد بھی شامل تھے۔ کارروائیوں کے دوران 826 دہشت گرد، 334 ٹارگٹ کلرز اور 296 بھتہ خورگرفتار ہوئے، 49 مغویوں کو بازیاب جب کہ 82 اغواکاروں کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ستمبر 2013 سے کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد جرائم کی وارداتوں میں نمایاں کمی ہوئی، 2013 میں 29 بینک ڈکیتیاں ہوئیں جب کہ 2014 میں 19 اور 2015 میں صرف 2 بینک لوٹے گئے۔ 2013 میں بھتہ خوری کے ایک ہزار 524، 2014 میں 899 جب کہ 2015 میں 249 کیس رپورٹ ہوئے، 2013 میں اغوابرائے تاوان کے 174 جب کہ 2014 میں 115اور 2015 میں بہت کم واقعات ریکارڈ کئے گئے۔
کراچی آپریشن کے دوران 233 دہشت گردوں سمیت 364 ملزم ہلاک ہوئے، سندھ رینجرز
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تعلیمی اداروں کے ہفتہ وار شیڈول میں تبدیلی کردی گئی
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے
-
ہفتے میں 3 دن اسکول بند رکھنے کی تجویز، رانا سکندر حیات کا اہم اعلان
-
تعلیمی ادارے ہفتے میں دو دن بند، نیا شیڈول جاری
-
بیرون ملک سے موبائل فونز لانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
’سام سنگ‘ کے سستے فون نے سب کو حیران کردیا
-
کون سے ملازمین وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض لینے کے اہل نہیں؟ اہم خبر
-
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پیٹرول سبسڈی سکیم میں ایک اورریلیف مل گیا
-
جوان افراد میں کینسر تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم ترین وجہ دریافت
-
پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری ممالک کی نئی فہرست جاری
-
ہفتہ وار 3 چھٹیاں؟ دفاتر اور تعلیمی اداروں کے لیے اہم تجویز زیر غور
-
شادی کی تقریبات بارے نیا حکم نامہ جاری
-
برکس سربراہی اجلاس؛ عالمی رہنماؤں کو صرف سبزیوں کے کھانے پیش کرنے پر بھارت میں تنازعہ
-
وزٹ ویزے پر بیرون ملک جانے والے پاکستانی ہوشیار!



















































