ہمارے باؤلرز اور بیٹسمین دونوں ہی اچھے ردھم میں لگ رہے ہیں ،محمد رضوان نے بابراعظم بارے بھی اہم بات کر دی

25  دسمبر‬‮  2020

منگوئی(این این آئی)کپتان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہمارے باؤلرز اور بیٹسمین دونوں ہی اچھے ردھم میں لگ رہے ہیں ،بابراعظم کی کمی ضرور محسوس ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم نے چار گھنٹے

سے زائد پریکٹس کی،ہمارے باؤلرز اور بیٹسمین دونوں ہی اچھے ردھم میں لگ رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان شاہینز کی فتح سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں،ٹی ٹونٹی کی نسبت ہمارا ٹیسٹ اسکواڈ تجربہ کار ہے۔ انہوںنے کہاکہ شان مسعود، اظہر علی، فواد عالم اور حارث سہیل جیسے بیٹسمین دستیاب ہیں،ہمارے پاس محمد عباس، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی جیسے ٹیسٹ باؤلرز موجود ہیں،بابراعظم کی کمی ضرور محسوس ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ انجری کے باوجود بابراعظم جس طرح ٹریننگ سیشنز میں موجود رہتے ہیں وہ قابل ستائش ہے،بابر اعظم باہر بیٹھ کر بھی ہر بیٹسمین کو اپنا تجربہ شیئر کررہے ہیں،نیوزی لینڈ کے ساتھ اچھا مقابلہ دیکھنے کا موقع ملے گا،ہم محنت پوری کریں گے، نتائج اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…