جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ایف پی ایس سی نے چوکیدار کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لگا دیا، سپریم کورٹ کے ریمارکس

datetime 18  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کے ملازمین کی پروموشن سے متعلق کیس نمٹا تے ہوئے  رولز کی درستگی کے لیے معاملہ سروسز ٹربیونل کو واپس بھجوا دیا ہے،گزشتہ روز چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی

بینچ نیفیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کے ملازمین کی پروموشن سے متعلق کیس پر سماعت کی۔ دوران سماعت  چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ کیا ایف پی ایس سی اتنا فالتو ادارہ ہے کہ چوکیدار کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لگا دیا۔ کیا سی ایس ایس کے امتحانات بھی چوکیدار ہی لیتے ہیں؟ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ ان پڑھ آدمی کو ایف پی ایس سی کا اسٹنٹ ڈائریکٹر لگا دیا ہے،ایف پی ایس سی بڑا ادارہ ہے، اس طرح تو اتنے بڑے ادارے میں سازش ہوئی ہے، جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروموٹ ہونے کے لیے صرف لکھنا پڑھنا جاننا کافی ہے۔ دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کی رپورٹ میں دیے گئے رولز کے مطابق پروموشن کے لیے ٹیسٹ پاس کرنا ہوتا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی پوسٹ کے لیے کم سے کم تعلیم گریجوئیشن ہونی چاہئے۔دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ سروسز ٹریبیونل کے فیصلے کے مطابق تمام پروموشنز 1990 کے پروموشن رولز کے تحت کی جانی چاہیں،سروسز ٹربیونل کے فیصلے میں خامیاں ہیں جن کی درستگی ضروری ہے، عدالت عظمی  نے رولز کی درستگی کے لیے کیس  سروسز ٹربیونل کو واپس بھجوا دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…