اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم یا حکومت کسی صورت مستعفی نہیں ہوں گے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن استعفیٰ دیتی ہے تو
آئین کے مطابق الیکشن کرالیں گے، اپوزیشن کے پاس مینار پاکستان جلسہ میں ناکامی کے بعد بچا ہی کیا ہے۔شفقت محمود نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہوئی تو11جنوری کو تعلیمی ادارے کھول دیں گے۔