پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

ایم بی اے چائے والا ، نوکری کی بجائے اپنے کاروبار کو ترجیح کیوں دی ، محمد عمران کا بیروز گار نوجوانوں کومشورہ

datetime 15  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور کے محمد عمران نے بزنس کی ڈگری حاصل کی لیکن کسی بڑی فرم میں ملازمت کے بجائے ایم بی اے چائے والا کے نام سے ٹی اسٹال لگا لیا۔چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد عمران نے ایم بی اے کے بعد ملازمت کے بجائے اپنے کاروبار کو

ترجیح دی اور لاہور کی برکت مارکیٹ میں عمران نے ٹی اسٹال لگا لیا۔تعلیم کا مقصد شعور کے ساتھ زندگی کی نئی راہیں تلاش کرنا بھی ہے۔ ایم بی اے کی ڈگری حاصل کر کے ٹی اسٹال لگانے والے عمران کے اسٹال پر پندرہ قسم کی چائے پینے کیلئے شہریوں کا رش لگا رہتا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عمران نے کہا کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد کچھ اپنا کام کرنا چاہتا تھا گاؤں سے خالص دودھ منگوا کر لاہوریوں کو بہترین چائے فراہم کر رہا ہوں اور خوب بکری ہوتی ہے۔محمد عمران اپنے ہم عمر نوجوانوں کو بھی تریب دیتے ہیں کہ چھوٹے سرمائے سے آغاز کریں لیکن اپنا کاروبار کریں۔ میں نوجوانوں سے یہی کہنا چاہوں گا کہ زندگی میں کچھ کرنا چاہتے ہیں تو اپنے عزائم کی جانب بڑھتے رہیے کامیابی ضرور ملے گی۔پندرہ سے زائد اقسام کی چائے پینے کے لیے یم بی اے چائے والا ٹی اسٹال پر شہریوں کا رش رہتا ہے اور وہ محمد عمران کو رول ماڈل سمجھتے ہیں۔ شہریوں نے کہا کہ ان کی چائے بہت کمال ہے، ہمارے لئے رول ماڈل ہیں کہ اعلیٰ تعلیم کے باوجود یہ کام کررہے ہیں۔محمد عمران ان سب لوگوں کے لیے ایک مثال ہیں جو کچھ کرنے کیلئے صحیح موقع اور سرمایہ کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔اعلیٰ تعلیم یافتہ محمد عمران پرعزم ہیں کہ کاروبار کے حوالے سے حاصل کردہ اپنی تعلیم کے ذریعے وہ کھانے پینے کے بزنس کو خوب آگے لے کر جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…