منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اسلام آباد میں ریاست نام کی چیز سرے سے موجود ہی نہیں ،جسٹس اطہر من اللہ کے ریمارکس

datetime 14  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے اسلام آباد میں نئے سیکٹرز کی تعمیر سے بے گھر ہونے والے شہریوں کی درخواستوں پر سماعت کی ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حکومت اور سی ڈی اے پر ایک بار پھر شدید برہمی کا اظہار

کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ۔ریاست جب کرپٹ ہو جائے تو اسے بلیک میل بھی کیا جاتا ہے۔ ورنہ کس کی جرات ہے کہ ریاست کو بلیک میل کرے بااثر لوگوں نے معاوضے بھی لے لیے عام شہریوں کو کیوں نہ معاوضہ ملا نہ متبادل پلاٹس نیب سے پلی بارگین کرنے والے کرپٹ بھی بعد میں سرکاری پلاٹس لے جاتے رہیبس اگر کسی کومعاوضہ نہیں ملا تو وہ عام شہریوں کو جن کے آبا اجداد کی قبریں اسی شہر میں تھی کچھ عرصے سے ہمیں پتہ چلا کہ اسلام آباد میں تو ریاست نام کی چیز سرے سے موجود ہی نہیں ہیاس شہر کے منتخب نمائندوں کو شامل کر کے کمیشن بنایا وہ بھی مسائل حل نہیں کر سکے ۔سی ڈی اے صرف ایف سکس اور ایلیٹ کلاس کی خدمت میں لگی ہے ۔باقی اسلام آباد کا حال جا کر دیکھیں ایک پارلیمنٹ، دو اعلیٰ عدالتیں اس شہر میں ہیں پھر قانون کا یہ حال کیوں؟مزدور سب سے زیادہ بے گھر تھا اس کو پلاٹس کیوں نہ ملے؟ جس پر ہاؤسنگ فاونڈیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم میں اب گھر دیئے جا رہے ہیں عدالت نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف 14، اور ایف 15 کے متاثرین کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…