بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 11 ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئی

datetime 14  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کوکاروبار حصص میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس43ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے795.82 پوائنٹس کے اضافے سے 43266.22پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیااور77.48فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

کیا گیاجس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ ایک کھرب 26ارب33کروڑ روپے سے زائد بڑھ گیا جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 12.89فیصدزائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے آغازسے ہی سرمایہ کار وں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں گرمجوشی دیکھنے میں آئی جس کی وجہ تیز ی رہی۔دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100 انڈیکس43ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرنے میں کامیاب ہوگیا اور انڈیکس 43321پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں 43300کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس 795.82 پوائنٹس کے اضافے سے 43266.22پوائنٹس پر بند ہو جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 358.52پوائنٹس کے اضافے سے18088.67پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس483.72 پوائنٹس کے اضافے سے30254.30 پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس1622.99پوائنٹس بڑھ کر70641.62پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ میں 413 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے320کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 76میں کمی اور17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔پیرکومجموعی طور پر62کروڑ95لاکھ 25ہزار666 شیئرز کا

کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ جمعہ کو55کروڑ76لاکھ10ہزار سے زائد حصص کے سودے ہوئے تھے۔کاروبار میں تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ ۱یک کھرب26ارب 33کروڑ15لاکھ 46 ہزار 670 روپے بڑھ کر79کھرب1ارب 51کروڑ 47لاکھ25ہزار133 روپے ہوگیا۔جن کمپنیوں میں نمایاں کاروباری سرگرمیاں رہیں ان میں پاک ریفائنری،حیسکول پیٹرول،اذگارڈ نائن،پاک

انٹرنیشنل بلک،میپل لیف،ٹی آر جی پاکستان، فوجی فوڈز،ورلڈ کال ٹیلی کام،آغا استٰل اورفوجی فرٹیلائزر بن قاسم شامل ہیں۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے اعتبار سے نمایاں کمپنیوں میں آئی لینڈ ٹیکسٹائل108.50 روپے کے اضافے سے1596.50روپے اور فلپ

موریس 39.98روپے کے اضافے سے1489.99 روپے ہوگئی جب کہ خیبر ٹوبیکو12.04روپے کی کمی سے 400.62روپے اوراوٹسوکا پاک 11.50روپے کی کمی سے300روپے ہوگئی۔اس طرح اسٹاک مارکیٹ 11 ماہ کی بلندترین سطح پرآگئی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…