کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اپنے شوہر ہشام ریاض شیخ کے ساتھ 10 سالہ چیلنج پورا کرلیا۔مختلف سرگرمیوں سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرنے والی پی پی پی رہنما
شرمیلا فاروقی نے اس مرتبہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا ہے۔دو تصاویر پر مبنی فوٹو کولاج میں شرمیلا فاروقی کے ہمراہ ان کے شوہر بھی ہیں۔مذکورہ فوٹو کولاج میں ایک تصویر دس سال پرانی یعنی 2010 کی ہے جبکہ ایک تصویر رواں سال یعنی 2020 کی ہے۔شرمیلا فاروقی نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ماضی اور حال، ہم نے بھی 10 سال والا چیلنج پورا کرلیا۔اس چیلنج میں ہمیں حال کی تصویر کے ساتھ دل سال پرانی تصویر شیئر کرنی ہوتی ہے جس سے دیکھ کر اندازہ لگایا جاتا ہے کہ آپ میں دس سال کے عرصے میں ظاہری طور پر کیا تبدیلی آئی ہے۔