ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پی ڈی ایم لاہور جلسہ عام میں کئی قراردادیں منظور ،مطالبات بھی سامنے آ گئے

datetime 13  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لاہور میں مینار پاکستان میں جلسہ عام میں قراردادیںمنظور کی گئیں ۔ اے این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخارحسین نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیراہتمام مینار

پاکستان گراونڈ پر جلسہ کے دوران مختلف قراردادیں پیش کیں جنہیں منظور کیا گیا۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسد خان اچکزئی جو کئی ماہ سے لاپتہ ہیں، انکی جلد بازیابی کیلئے فی الفور اقدامات اٹھائے جائیں۔ اسکے ساتھ ساتھ تمام لاپتہ افراد کو فوری طور پر عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ اگر وہ قصور وار ہیں تو ان پر مقدمے چلائے جائیں، قانون کے مطابق سزا دی جائے اور جو بے گناہ ہیں انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ اٹھارہویں آئینی ترمیم پاکستان کی وفاقیت کی علامت ہے اسے کسی بھی صورت نہ چھیڑا جائے۔ صوبائی خودمختاری کو یقینی بنائی جائے اور چھوٹے صوبوں کو انکے حقوق دیے جائیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پمز ہسپتال اسلام آباد میں جس آرڈیننس کے تحت ڈاکٹروں اورہسپتال ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے، اس کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور ڈاکٹروں اور ملازمین کو ملازمتوں پر بحال کیا جائے۔بلوچستان کے گوادر شہر کے گرد لگائی گئی باڑ کو جلد از جلد ہٹایا جائے۔ اسکے ساتھ ساتھ مطالبہ کیا گیا عوام کورونا وبا سے جان بچانے کے لئے حفاظتی اقدامات کریں، ماسک اور سنیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔مگر ھم سیاسی،عمرانی کورونا کو مسترد کرتے۔وزیر اعلی پنجاب نے جلسے سے قبل بیان دیا کہ جلسہ ناکام ہوگیا لیکن عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر نے وزیر اعلی کے بیان کومسترد کر دیا لہذا ھم قرارداد کے ذریعے اس جھوٹ کی مذمت کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…