ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

2011ءعمران خان کا جلسہ کس نے کرایا تھا ،2013ءکے الیکشن میں  عبرتناک شکست کے بعد انہیں پتہ چل گیا وہ عوام کے ووٹوں سے وزیراعظم بننے والے نہیں، وزیراعظم بننے کیلئے کیا کرنا پڑے گا، مریم نواز کا بڑا دعویٰ

datetime 13  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ زندہ دلان لاہورجو عمران خان تابعدار کو پوری طرح نہیں جانتے آج میری تقریر سن لیں گے تو اچھی طرح جان لیں گے۔ میں بتائوں 2011میں جب یہاں پر اس نے جلسہ کیا تھا تو عوام اچھی طرح جانتی ہے

تمہارا جلسہ کس نے کرایا تھا ۔ پھر جب 2013ء کے انتخابات میں تمہیں عبرتناک شکست ہوئی تو تمہیں سمجھ آ گیا کہ تم عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم بننے والے نہیں اب مجھے تابعداری کرنا پڑے گی تو میں وزیر اعظم بنوں گا ۔ پھر تمہیں کسی نے کہا کہ دھاندلی دھاندلی کا شور مچائو ،نواز شریف دھرنوں کے باوجود عوام کی خدمت میں جتا رہا ۔ لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے ختم کئے، ملک سے دہشتگردی کے اندھیرے ختم کئے ۔ پھر تمہیں ایک نئی بات سوجھی کرپشن کرپشن کا راگ الاپنا شروع کر دیا او رپھر تم نے فکس میچ کے ذریعے اقامہ پر باہر نکلوایا ۔ لاہور والوں اسی جگہ کھڑے ہو کر یہ دو ہزار گیارہ جھوٹوں کا پلندہ لے کر آیا تھا ۔ اس نے طلبہ کی سکالر شپس واپس لے لی ہیں ،ایک بھی یونیورسٹی او رکالج بنا ہے ؟۔ کہتا تھاکہ پی ایم ہائوس اور گورنر ہائوس کو یونیورسٹی بنائوں گا ، بنی ہے ؟ ۔ انسانوں پر خرچ کروں گا لیکن حقیقت سن لو آج ینگ ڈاکٹرز ، اساتذہ، لیڈی ہیلتھ ورکرز، سرکاری ملازمین سڑکوں پر ہیں، پہلی بار سرکاری ملازمین کی تنخواہوں نہیں بڑھیں یہ ہے اس کی حقیت کہ میں عوام پر خرچ کروں گا۔ صحت کا وعدہ کر کے گیا تھا کہہ رہا تھاکہ صحت پر ہسپتالوں پر خرچ کروں گا ہاتھ اٹھا کر بتائو کیا ایک بھی ہسپتال بنا ہے ۔ دل دہل جاتا ہے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں سات کرونا کے مریض آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…