جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

لاہور کا تاریخی جلسہ ، میڈیا والوں کو فون کر کے کیا کہا جارہا ہے ؟ حیران کن انکشاف

datetime 13  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)مریم نواز نے جلسہ گاہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں ایک نہیں درجنوں جلسے ہو چکے ہیں ، لاہور کے اس تاریخی جلسے پر میڈیا والوںکو فون آرہے ہیں کہ آپ نے یہ کہنا ہے کہ جلسہ ناکام ہو گیا ہے ، لاہوریوں کو پتہ ہے یہ فون کہاں سے آرہے ہیں ؟۔ لیکن وہ جانتے ہیں کہ لاہوریو نے آج مینا رپاکستان کے سائے میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ شاباش لاہور شاباش ۔

لاہوریو نے آج مینا رپاکستان تاریخی جلسہ کیا ہے بلکہ لاہوریو نے عوام دشمن حکومت کو بھی مینار پاکستان کی بلندی سے اٹھا کر نیچے پھینک دیا ہے ۔ جس جعلی تبدیلی کی شروعات 2011 مینار پاکستان کے سائے میں ہوئی تھی آج لاہوریوں نے اسی مینار پاکستان میں جعلی تبدیلی کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہوریو آپ کو پتہ ہے کہ تین سال کون خدا کے لہجے میں فرعون کی طرح کہتا تھا کہ میں این آر او نہیں دوں گا ، تو آج پی ڈی ایم کی کامیاب تحریک کے بعد آج وہی انسان دھول چاٹ کر پی ڈی ایم سے اور نواز شریف سے این آر او مانگ رہا ہے ۔ بتائو لاہوریو بتا دو عمران کو این آر او دو گے؟ ۔ مسٹر تابعدار یاد رکھو ، ذرا بتائو بندہ تابعدار کا نام کیا ہے ؟۔ یہ بھی بتا دو یہ کس کی تابعدار ی کرتا ہے ،اب تابعدار این آر او مانگ رہا ہے یاد رکھو نواز شریف عوام کی روٹی چوری کرنے والے کو ان آر او نہیں دے گا، اب نواز شریف عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈال کر جعلی حکومت بنانے والے کو این آر او نہیں دے گا ، اب نواز شریف پاکستان کی ترقی چھیننے والوں کو این آر او نہیں دے گا

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…