ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

اتنی سردی ہے کہ میری تو قلفی جم گئی

datetime 13  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ لاہور نے فیصلہ دیدیا ہے، تابعدار کو این آر او نہیں دیں گے، تم کو جانا ہوگا ، جب عوام کے ووٹ سے حکومتیں آئیں گی ،وزرائے اعظم آئیں گے تو ان کو آپ کا خیال ہوگا،جب جعلی اور ووٹ چور حکومت آئے گی تواس کو صرف اپنی نوکری کی فکر ہو گی اس کو آپ کی فکر نہیں ہو گی ، عمران خان کو فکر ہے کہ

کسی نہ کسی طرح میری نوکری بچ جائے ،جب سے عمران خان کی حکومت آئی ہے پاکستان کی ترقی قرنطینہ میں ہے ،تین سال تک این آر او نہ دینے کا اعلان کرنے والے آج خود این آر او مانگ رہا ہے لیکن پی ڈی ایم او رنواز شریف تابعدار کو این آر او نہیں دیں گے ،نااہل حکومت کی وجہ سے آج معیشت ، روزگار، آٹا ، چینی ، بجلی گیس ،ادویات اور ملک کی ترقی سب قرنطینہ میں ہیں،آج صرف آٹا سکینڈل، چینی سکینڈل، ایل این جی سکینڈل او رسکینڈل ہی سکینڈل ہیں او ریہی اس حکومت کی کارکردگی ہے ،سکینڈلز کے ڈھیر لگ گئے ہیں،ا نشا اللہ عوام تم سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے ، میچ فکس کر کے نواز شریف کو نکال دیا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مینا رپاکستان پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مریم نواز نے کہا کہ زندہ دلان لاہور اللہ دی قسم اج تسی مینوں خوش کر دیتا اے ، کون فرعون کے لہجے میں کہتا تھاکہ مسلم لیگ (ن) کو کہو مینار پاکستان کو بھر کر دکھائے ، آج میں اللہ کا شکر ادا کر کے کہتی ہوں جس نے دیکھنا ہے آکر دیکھے ، نہ صرف مینا رپاکستان بلکہ اس کے اطراف کی سڑکیں اور آزاد فلائی اوور بھر چکا ہے اور ہزاروں لوگ جوپنڈال کے اندر نہیں آ سکے وہ پنڈال سے باہر کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جلسے کے منتظمین نے بتایا تھا کہ یہاں پر ہزاروں کرسیاں لگی ہوئی ہیں ، لاہور والوں کو ایک بھی کرسی نظر نہیں آرہی ،

لوگ اتنے زیادہ ہیں سمجھ نہیں آرہی کہ کرسیاں کہاں چلی گئیں ، کون کہتا تھاکہ کرسیاں نہیں ملیں گے ،کرسیاں دینے والوں کے خلاف مقدمات کروں گا ، جلسے کی اجازت نہیں دو گا، ہمیں تمہاری اجازت کی ضرورت ہے اور نہ کرسیوں کی ضرور ت ہے ،تم یہ سب کچھ اپنے پاس رکھو ۔ انہوں نے کہا کہ میں لاہور والوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتی ہوں سلام کہ آپ اتنی سردی کے

اندر یہاں کھڑے ہیں، میری تو اسٹیج پر بیٹھے ہوئے قلفی جم گئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ لاہور آج سگے بھائی کا مظاہرہ کرہا ہے ، ہم سندھ کو ویلکم کرتے ہیں،لاہور آج خیبر پختوانخواہ کو بھی ویلکم کرتا ہے ، لاہور آج بلوچستان کو بھی ویلکم کرتا ہے ، ہم لاہور کی طرف سے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں پی ڈی ایم کی قیادت کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ لاہور سگے بھائی کا کردار ادا کرے گا بڑے بھائی

کا نہیں کیونکہ ہم سب ایک جیسے ہیں،لاہور سگے بھائی کا کردار ادا کرتے ہوئے اسلام آباد کو اور پورے پاکستان کو آپس میں جوڑے گا ، لاہور میں ایک نہیں درجنوں جلسے ہو چکے ہیں ، جس جعلی تبدیلی کی شروعات 2011 مینار پاکستان کے سائے میں ہوئی تھی آج لاہوریوں نے اسی مینار پاکستان میں جعلی تبدیلی کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہوریو آپ کو پتہ ہے کہ

تین سال کون خدا کے لہجے میں فرعون کی طرح کہتا تھا کہ میں این آر او نہیں دوں گا ، تو آج پی ڈی ایم کی کامیاب تحریک کے بعد آج وہی انسان دھول چاٹ کر پی ڈی ایم سے اور نواز شریف سے این آر او مانگ رہا ہے ۔ بتائو لاہوریو بتا دو عمران کو این آر او دو گے؟ ۔ مسٹر تابعدار یاد رکھو ، ذرا بتائو بندہ تابعدار کا نام کیا ہے ؟۔ یہ

بھی بتا دو یہ کس کی تابعدار ی کرتا ہے ،اب تابعدار این آر او مانگ رہا ہے یاد رکھو نواز شریف عوام کی روٹی چوری کرنے والے کو ان آر او نہیں دے گا، اب نواز شریف عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈال کر جعلی حکومت بنانے والے کو این آر او نہیں دے گا ، اب نواز شریف پاکستان کی ترقی چھیننے والوں کو این آر او نہیں دے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…