لاہور(این این آئی)جلسہ گاہ کی سکیورٹی کے لئے تعینات کارکنوں نے سابق وزیر اعلی بلوچستان عبد المالک بلوچ کو اسٹیج پر جانے سے روک دیا جس پر عبد المالک بلوچ ناراض ہوگئے اور اسٹیج سے نیچے کھڑے ہوکر قائدین کی تقاریر سنتے رہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ڈیڑھ سو سے زائد استعفے آئے تو ضمنی الیکشن کون کرائے گا۔ خواجہ سعد رفیق نے مینار پاکستان پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) رہنماوں کی مشاورت جاری ہے، ڈیڑھ سو سے زائد استعفے آئے تو ضمنی الیکشن کون کرائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ استعفے آنے پر ضمنی الیکشن کرانے کون دے گا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جب ہم مذاکرات کی بات کرتے تھے تو یہ مذاق اڑاتے تھے، ہمیں تو مذاکرات کی ضرورت ہی نہیں۔سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت کومذاکرات کی ضرورت ہے تو پی ڈی ایم کی قیادت سے بات کریں۔