پیر‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2025 

حکومت نے جلسے کیلئے کرسیاں فراہم کرنیوالی کمپنی کا سراغ لگا لیا ،قانونی کارروائی کا عندیہ

datetime 13  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور کے 343ٹینٹ اور کیٹرنگ سروس والوں نے مینار پاکستان پر جلسے کیلئے کسی طرح کی سروسز فراہم نہ کرنے کا بیان حلفی جمع کرایا ، حکومت نے کرسیاں فراہم کرنے والی گوجرانوالہ کی کمپنی

کا سراغ لگا لیا جس کے خلاف کورونا ایس او پیز کے حوالے سے مرتب کردہ قانون کے مطابق مقدمے کے اندراج کرایا جائے گا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی جانب سے پنڈال میں 20ہزار کرسیاں لگائی گئی جس میں مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوںکی جانب سے اپنے طو رپر خرید کی گئی کرسیاں بھی شامل ہیںجبکہ کچھ گوجرانوالہ میں ٹینٹ اور کیٹرنگ سروس فراہم کرنے والی کمپنی سے حاصل کی گئی ہیں تاہم اس کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے لاہور کی 343ٹینٹ اور کیٹرنگ سروس فراہم کرنے والوں کو پیشگی متنبہ کر دیا تھا اور ان سے جلسے کے منتظمین کو کسی طرح کی سروسز فراہم نہ کرنے کا بیان حلفی بھی لیا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…