اسلام آباد(نیوزڈیسک) سینٹ کی داخلہ وانسداد منشیات کمیٹی کےاجلاس میں ملک میں منشیات کے انسدادی اقدامات پر تفصیل سے بحث ہوتی رہی، اس دوران اے این پی کے سینیٹر شاہی سید کی بزلہ سنجی بھی جار ی رہی، ڈی جی اے این ایف نے بریفنگ میں کہاکہ سعودی عرب میں منشیات فروشوں کے سر قلم کئے جاتے ہیں مگر لوگ پھر بھی منشیات لے کرجاتے ہیں، سینیٹر شاہی سید نے برجستہ کہاکہ پٹھان کا موقف ہے کہ ایسے سر کا جسم پر کیا فائدہ جو پیسے نہ کما سکے، ایسا سرقلم ہی ہوجانا چاہیے، پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک کا کہناتھا کہ تمام خرابیوں کی جڑ افغانستان ہے وہاں سے دہشت گردی اور منشیات آتی ہیں ، سینیٹر شاہی سید نے لقمہ دیا کہ افغانستان ہمارا پانچواں صوبہ ہے، سینیٹر رحمان ملک نے اختلاف کیا ،نہیں ایسا نہیں ہے، پارلیمانی اجلاس میں یہ سنسنی خیز انکشاف ہواکہ اسلام آباد میں ایک اعلیٰ شخصیت کی دعوت میں مشروبات کےساتھ ہیروئن کی پڑیاں بھی شرکاء کو پیش کی گئی تھیں انسداد منشیات فورس نے مقدمہ درج کرلیا،معروف تحقیقاتی صحافی طاہرخلیل کے مطابق چیئرمین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک نے مشروبات کے ساتھ ہیروئن کی پڑیاں پیش کرنے کےواقعہ پر اظہار تشویش کیااور ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں ایسے واقعات کی تفصیلی رپورٹ کسی دبائو کے بغیر پیش کی جائے، سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پوست کی کاشت میں بھی طالبان کے تعاون سےاضافہ ہوا البتہ یہ ملا عمر کے دور میں کم ہوئی تھی، 39افراد روز انہ دہشت گردی اور7 افراد منشیات کی وجہ سے مرتے ہیں، چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ منشیات کے 106 بڑے سمگلروں کے بارے میں ان کیمرہ بریفنگ اجلاس بلایا جائے گا
اعلی شخصیت کی دعوت میں مشروبات کے ساتھ ہیروئن کی پڑیاں ،سینیٹ کمیٹی میں انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تعلیمی اداروں کے ہفتہ وار شیڈول میں تبدیلی کردی گئی
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے
-
ہفتے میں 3 دن اسکول بند رکھنے کی تجویز، رانا سکندر حیات کا اہم اعلان
-
تعلیمی ادارے ہفتے میں دو دن بند، نیا شیڈول جاری
-
بیرون ملک سے موبائل فونز لانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
’سام سنگ‘ کے سستے فون نے سب کو حیران کردیا
-
کون سے ملازمین وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض لینے کے اہل نہیں؟ اہم خبر
-
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پیٹرول سبسڈی سکیم میں ایک اورریلیف مل گیا
-
جوان افراد میں کینسر تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم ترین وجہ دریافت
-
تعلیمی اداروں میں ہفتے میں 3 دن چھٹیاں؟ نوٹیفکیشن کی وضاحت آگئی
-
پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری ممالک کی نئی فہرست جاری
-
وزٹ ویزے پر بیرون ملک جانے والے پاکستانی ہوشیار!
-
شادی کی تقریبات بارے نیا حکم نامہ جاری
-
روزانہ ایک سے 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ آپ کو ضرور پسند آئے گا



















































